ویں ترمیم کے بعد آزادحکومت بااختیار ہوتی ہے ، ندیم زرگر

وزیراعظم فاروق حیدر آزادریاست کے عوام کو بااختیار بنا کر سراٹھا کر چلنے کی راہ پر گامزن کررہے ہیں اس میں حکومت یا اپوزیشن کی بات نہیں بلکہ 40لاکھ لوگوں کی عزت کا معاملہ ہے ، رہنماء (ن) لیگ آزاد کشمیر

جمعہ 2 نومبر 2018 19:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ندیم زرگر نے کہا ہے کہ 13ویں ترمیم کے بعد آزادحکومت بااختیار ہوتی ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر آزادریاست کے عوام کو بااختیار بنا کر سراٹھا کر چلنے کی راہ پر گامزن کررہے ہیں اس میں حکومت یا اپوزیشن کی بات نہیں بلکہ 40لاکھ لوگوں کی عزت کا معاملہ ہے اس پر پراپیگنڈہ کرکے سیاسی دکان چمکانے والوں کو عوام معاف نہیں کریں گے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہاتھوں کو مضبوط کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ندیم زرگر نے کہا کہ آزادحکومت کو ہمیشہ بااختیار بنانے کے اعلانات کیے جاتے رہے مگر عملدرآمد کسی حکومت نے نہ کیا پہلی بار وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اس پر عمل کیا ہے اب ریاستی وسائل ریاستی ترقی عوامی خوشحال پر خرچ ہوں گے وفاق کی طرف نہیں دیکھنا پڑھے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت مسلم لیگ ن کی حکومت کی اڑھائی سالہ کارکردگی لائق تحسین ہے عوام کا اعتماد ہے تو ہجیرہ ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے بھارت مسلسل کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرکے سوئلین آبادی کو نشانہ بنارہا ہے آئے روزقیمتی جانیں بھارتی گولہ باری کا نشانہ بن رہی ہیں ۔