Live Updates

بلوچستان اپنے محل وقوع کے باعث عالمی سطح پر نہایت اہمیت اختیار کرچکا ہے ، عارف علوی

صوبے کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں وفاقی حکومت صوبے کی ترقی کیلئے پر عزم ہے ہماری ترجیح ہے بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ کر کے اسے دیگر صوبوں کے برابر لایا جا ئے، صدر مملکت

منگل 6 نومبر 2018 21:13

بلوچستان اپنے محل وقوع کے باعث عالمی سطح پر نہایت اہمیت اختیار کرچکا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان اپنے محل وقوع کی وجہ سے اس وقت عالمی سطح پر نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے صوبے کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں وفاقی حکومت صوبے کی ترقی کیلئے پر عزم ہے ہماری ترجیح ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ کر کے اسے دیگر صوبوں کے برابر لایا جا ئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایوان صدر میں صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا نو ر محمد دمڑ سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اپنی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کر چکا ہے سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ چائنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے سی پیک منصوبے کی کامیابی سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گااور بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی نہ صرف روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے بلکہ صوبے کی پسماندگی کا بھی ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گاصوبائی وزیر نے صدر مملکت کو بتایا کہ اس وقت بلوچستان میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے جس کی وجہ سے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت گوادر لورالائی پشین سبی مستونگ قلات سمیت دیگر اضلاع کو خشک سالی کا سامنا ہے زراعت کا شعبہ تباہی کے دھانے پر ہے اور مال مویشی ہلاک ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان میں برج عزیز خان ڈیم بابر کچ ڈیم اور چیک ڈیمز نہ بنائے گئے تو کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع سے عوام نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں گے صوبائی وزیر نے صدر مملکت کو بتایا کہ سنجاوی کیلئے ایک لاکھ بتیس ہزار کے وی گرڈ اسٹیشن اور ایل پی جی پلانٹ کی فراہمی کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے وفاقی وزرا سے ملاقات بھی کر چکے ہیں جس پر صدر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجائیگاصدر مملکت نے صوبائی وزیر کی جانب سے دورہ زیارت کی دعوت بھی قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد زیارت کا دورہ کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات