Live Updates

میں بات نہیں کر سکتا، میں گونگا ہوں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا ایک اور چُٹکلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 نومبر 2018 12:41

میں بات نہیں کر سکتا، میں گونگا ہوں
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2018ء) : مانچسٹر میں وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ کے لیے ایک تقریب کا آغاز کیا گیا جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ، وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور معروف بزنس مین انیل مسرت سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیوز ون یو کے کے رپورٹر نے نعیم بخاری سے ایک سوال لیکن نعیم بخاری نے رپورٹر کا سوال سُنتے ہی منہ موڑ لیا، رپورٹر کے اصرار پر نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ میں تو بات ہی نہیں کر سکتا میں گونگا ہوں۔

نعیم بخاری کے اس چُٹکلے پر وہاں موجود تمام رپورٹرز اور کیمرہ مین حیران رہ گئے کہ نعیم بخاری نے سوال سے بچنے کے لیے آخر یہ کیا کہہ دیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان نعیم بخاری کو ان کے شوخ مزاج اور چُٹکلوں کی وجہ سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج کل پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے لندن میں موجود ہیں جہاں اوورسیز پاکستانی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق چیف جسٹس کی فنڈ ریزنگ کے دوران ایک ملین پاؤنڈز تک کی رقم جمع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ملک میں پانی کی قلت اور بحران کے خدشے کو کم کرنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا جس کے لیے عطیات جمع ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔حال ہی میں ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈریزنگ کے سلسلے میں لندن کے ایک نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سےڈیم فنڈزمیں 53 لاکھ پاؤنڈز کا عطیہ دیا گیا ۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی ڈیم فنڈ میں مزید ایک ہزار پاؤنڈز دینے کا اعلان کیا۔ ایسی تقریبات میں چیف جسٹس کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھی دیکھا گیا ، مانچسٹر میں ہی ایک فنڈ ریزنگ کی تقریب میں نعیم بُخاری نے بات کرنے سے انکار کیا اور ''گونگا'' ہونے کا بیان دیا۔

اس سے قبل بھی نعیم بخاری اکثر ایسے طنز و مزاح کرتے رہتے ہیں۔ گذشتہ برس ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم بخاری کو اپنے ایک بیان کہ '' میں ایک کلو میٹر سے خاتون کو دیکھ کر اس کا کردار پہچان جاتا ہوں'' کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نعیم بخاری کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات