Live Updates

مولانا فضل الرحمان نے چینی قونصل خانے پر حملے کو سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیدیا

نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والے آج خود بھارت کے ساتھ اقتصادی راہداری کھول رہے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 نومبر 2018 15:00

مولانا فضل الرحمان نے چینی قونصل خانے پر حملے کو سیکیورٹی اداروں کی ..
کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چینی قونصل خانے پر حملے کو سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دے دیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ توہین رسالت کے واقعات پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، مذہبی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور احتجاج سے روکنے سے ایسے معاملات حل نہیں ہوں گے، انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے حقوق کے لئے بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والے آج خود بھارت کے ساتھ اقتصادی راہداری کھول رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات