وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی غلطی نہ کرے، یونس میر

پی ٹی آئی کے منشور میں گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانا نہیں تھا بلکہ ان کے منشور میں جنوبی پنجاب کو پاکستان کا صوبہ بنانا تھا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 دسمبر 2018 17:22

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی غلطی نہ کرے، یونس میر
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) ممبر کشمیر کونسل، صدر پاکستان پیپلز پارٹی عمان یونس میر نے جموں کشمیر جرنلسٹس فورم عمان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی غلطی نہ کرے پی ٹی آئی کے منشور میں گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانا نہیں تھا بلکہ ان کے منشور میں جنوبی پنجاب کو پاکستان کا صوبہ بنانا تھا جس کے نام پر انھوں نے ووٹ حاصل کیے وہ پہلے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں اور ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں۔

ممبر کشمیر کونسل یونس میر کا کہنا تھا کہ تقسیم کشمیر سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچے گا اور اس کا سب نقصان پاکستان کو پہنچے گا کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے لہذا وفاقی حکومت کسی بھی صورت تقسیم کشمیر کا نہ سوچے ہاں البتہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات دی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے اگر ادھر وفاقی حکومت نے ایسی کوئی بھی غلطی کی تو بہارت بھی مقبوضہ کشمیر کے اندر ایسی کوشش شروع کرے گا جس سے کشمیر تقسیم در تقسیم ہوکر نقصان ہوگا انہوں نے کہا میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کشمیر کے اندر ہونے والے مظالم کو بند کروایا جائے۔

عالمی برادری کو اپنے مفادات کے حصول کے لئے نہیں بلکہ دنیا کے اندر امن کے لیے انسانیت کی بات کرنی چاہیے۔