
وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی پاکستان میں سربراہ جوانا ریڈ کی ملاقات
حکومت اور ڈیفڈ کے مابین سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے پروگرام پر تبادلہ خیال،ڈیفڈ کا حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف دے گی، تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھا کر عوام کو سہولتیں دیں گے‘عثمان بزدار
جمعرات 13 دسمبر 2018 21:05

(جاری ہے)
تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھا کر عوام کو سہولتیں دیں گے کیونکہ موجودہ حکومت سماجی شعبہ کی پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیومن ڈویلپمنٹ پر اخراجات پاکستان کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔نئے پاکستان میں ہم نے عوام کومعیاری سہولتیں دے کر ان کا حق واپس کرنا ہے۔صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقی دے کر عوام کا احساس محرومی دور کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں برطانوی ادارے کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، دور دراز علاقوں خصوصاً پنجاب کے قبائلی علاقے میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے ڈیفڈ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کو صحت مند بنانے کیلئے ان کی مناسب غذا پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔ نیوٹریشن پروگرام کے حوالے سے ڈیفڈ کی معاونت کا دائرہ کار بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری میں ڈیفڈ کا تعاون خوش آئندہے۔ڈیفڈ کی پاکستان میں سربراہ جوانا ریڈ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفڈ پنجاب حکومت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں بھی معاونت کرتے رہیں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری قانون و آبپاشی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.