سندھ کے دیگر علاقوں کی طرح سکھر، روہڑی میں بھی سی این جی کی بندش کے خلاف ٹرانسپورٹ اور ڈرائیور سڑکوں پر نکل آئے

ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے بیٹری چوک روہڑی پر سی این جی کی بندش کے خلاف ڈھول بجا کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ ، جئے بھٹو کے کے نعرے ، حکومت کے نعرے بازی

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) سندھ کے دیگر علاقوں کی طرح سکھر اور روہڑی میں بھی سی این جی کی بندش کے خلاف ٹرانسپورٹ اور ڈرائیور سڑکوں پر نکل آئے ہیں سکھر اور روہڑی کے ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے بیٹری چوک روہڑی پر سی این جی کی بندش کے خلاف ڈھول بجا کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا اور جئے بھٹو کے کینعرے اور عمران حکومت کے نعرے بازی کی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سی این جی پمپنگ اسٹیشن پر ملازمت کرنے والے ملازمین بھی احتجاج میں شامل ہوئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ سی این جی کی بندش کے باعث ہم لوگ بے روزگار ہوگئے مہنگائی کے دور میں پیٹرولیم مصنوعات پر پرگاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا ہے سی این جی نہ ملنے کی وجہ سے کئی گاڑیاں بند پڑی ہیں اور انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سیمطالبہ کیا ہے کے سندھ میں سی این جی پر عائد پابندی فوری ختم کرا کے ڈرائیوروں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔

#