مشترکہ حریت قیادت کی کال پر سرینگر میں بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے سخت پابندیا ںنافذ

پیر 17 دسمبر 2018 13:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ نے پیر کو سرینگر کے علاقے بادامی باغ میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے پورے سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ہفتہ کے روزکو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف دی ہے ۔

قابض انتظامیہ نے مارچ کو روکنے کے لئے سرینگر کے خانیار، رعنا واری ، نوہٹہ ، صفاکدل ، معراج گنج، رام منشی باغ ، مائسمہ اور کرال کھڈ پولیس سٹیشنوں کی حدود میںخاص طورپر پابندیاں عائد کی ہیں ۔ ہفتہ کو ضلع پلوامہ کے علاقے کھر پورہ سرنو میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی کے دوران اور پرامن مظاہرین پراندھادھند فائرنگ کر کے 11گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔