امریکہ اور طالبان کا مل بیٹھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،ْ توقع ہے بات مزید آگے بڑھے گی ،ْ وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے ،ْ طاقت کے استعمال سے کشمیرکی صورتحال مزیدبگڑسکتی ہے ،ْشکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ْ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا ،ْمخدوم شاہ محمود قریشی نوازشریف کو عدالتوں اور جے آئی ٹی میں بھرپور موقع دیاگیا،جج اور عدلیہ آزاد ہے فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا ،ْمیڈیا سے گفتگو
ہفتہ 22 دسمبر 2018 18:18
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماحول کو سازگار بنانے کیلئے کچھ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے ،ْطاقت کے استعمال سے کشمیری صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور او آئی سی کو خط لکھا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے بے خبر نہیں رہ سکتی۔ انہوںنے کہاکہ شکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے پر اتفاق رائے کے قیام قائم کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن سے ملک کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میگا کرپشن پر قابو پانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اربوں روپے کی ملک سے باہر منتقلی کو روکنے کیلئے کام جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تین ماہ میں موثر سفارتکاری سے سعودی عرب تعلقات میں بہتری لائے ،ْان سے بارہ ارب ڈالر کا پیکچ لیا ،ْیو اے ای کے ساتھ بھی معاملات میں بہتری لائے۔انہوںنے کہاکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں وہاں کے ولی عہد پاکستان آئیں گے ،ْفروری میں سعودی عرب کے ولی عہد بھی آئیں گے ،ْملائشیا کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں ،ْعنقریب آپ کو پتا چل جائے گا۔انہوںنے کہاکہ باتیں نہیں عملی اقدامات اٹھائے ہیں ،ْآئی ایم ایف بھی اب لچک دکھا رہا ہے ،ْ ہم لوگوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا ،ْستائیس اور اٹھائیس تاریخ کو گیارہ ممالک کے سفیروں کو دعوت دی ہے۔27 ،ْ 28 کو یہ کانفرنس ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرپشن چھوٹی ہو یا بڑی، سب کو روکنا ہے،فی الحال میگا کرپشن کو روکا جا رہا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو عدالتوں اور جے آئی ٹی میں بھرپور موقع دیاگیا،جج اور عدلیہ آزاد ہے فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.