21 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل ، صلح کرنے سے اللہ راضی ہوتا ہے، شاہ محمد

پیر 7 جنوری 2019 14:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان اور8 رکنی مشران پر مشتمل کمیٹی کی کوششوں سی21 سالہ پرانی13افراد کے قتل کی دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی، بنوں احمد زئی اتمانزئی اور بنوچی مشران نے مرکزی کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اس سلسلے میں منعقدہ راضی نامہ جرگہ سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمد خان نے کہا کہ دشمنی میں نہ تو کسی کی جیت ہوتی ہے اور نہ کسی کی ہار ہوتی ہے بلکہ ہر صورت میں نقصان ہوتا ہے اور صلح کرنے سے اللہ تعالیٰ رازضی ہوتا ہے جبکہ شیطان کی کمر ٹوٹ جاتی ہے، بنوں میںسگے چچا زاد بھائیوں فاروق خان اور سین گل خان کے درمیان جائیداد تنازعہ کی وجہ سے دونوں اطراف سے 21سالوں میں 13افراد قتل ہوئے اور مختلف واقعات میں 6افراد زخمی ہوئے تھے ‘راضی نامہ جرگہ میں اعوان برادری کے رہنما ملک مقبول زمان اعوان،پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ ممبر حلیم زادہ وزیر،انجمن تاجران آل شاپ کیپر یونین کے ضلعی صدر حاجی گل پیرصاحبزادہ شہاب الدین،پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنما ملک شعیب خان ،ملک لیاقت علی خان،سابق ایم پی اے ملک عالمگیر خان کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام،منتخب بلدیاتی نمائندوں اوربنوں کے مشران نے شرکت کی۔