Live Updates

پی ٹی آئی کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم برسٹر سلطان محمود چوہدری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار امتیاز خان اور کارکنان حلقہ تین نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو زمہ داریاں دی ہیں احسان طریقہ سے سرانجام دوں گا، نائب صدر امتیاز ایوب اعوان

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 جنوری 2019 13:48

پی ٹی آئی کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم برسٹر سلطان محمود چوہدری اور مرکزی ..
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،راجہ ابرار،دمام) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع پونچھ کے نو منتخب نائب صدر امتیاز ایوب اعوان نے پاک کشمیر میڈیا فورم دمام ایسٹ کے صدر وقار الزمان کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم برسٹر سلطان محمود چوہدری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار امتیاز خان اور کارکنان حلقہ تین نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو زمہ داریاں دی ہیں احسان طریقہ سے سرانجام دوں گااور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دونوں ایک ہی سکہ کے دو روخ ہیں، ن لیگی دور پاکستان کی تاریخ کا بدترین دور تھا ن لیگی دور میں تو حالت یہ تھی کہ خود نوازشریف کی اولاد بھی پاکستان میں انویسٹ کرنے کو تیار نہ تھی، دوسروں کی تو بات ہی چھوڑیں۔

(جاری ہے)

جب معیشت کو مکمل طور پر غیرملکی قرضوں کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ آپ قرضے لے کر اپنے گھر میں جنریٹر سے بجلی حاصل کرنا شروع کردیں، قیمتی الیکٹرانکس اور فرنیچر خرید لیں لیکن آپ کے گھر میں کمانے والا ایک بھی نہ ہو ۔

۔ جب قرضے کی قسط ادا کرنے کی باری آئے تو آپ مزید قرضہ لے لیں ۔ ۔ ۔ اس طریقے سے تو گھر نہیں چلایا جاسکتا، ملک چلانا تو دور کی بات ہے ۔ ۔ اور یہی کچھ ن لیگی دور میں ہوا۔ اللہ کی مہربانی سے عمران خان کی حکومت ایک ایک کرکے تمام مسائل پر قابو پاتی جارہی ہے۔ بیرونی دنیا میں ہمارا امیج بہتر ہورہا ہے، اور اگر ہم نے کرپٹ مافیا کو انجام تک پہنچا دیا تو غیرملکی سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد پاکستان میں انویسٹ کرنے پر تیار ہوجائے گی ۔

۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان انشا اللہ اگلے پانچ سال میں اتنا کچھ حاصل کرلے گا جو ہم نے پچھلے ستر سال میں بھی حاصل نہیں کیا ۔ ۔ ۔ عمران خان کو اللہ زندگی دے، اب وہ اگلے بیس، پچیس سال تک وزارت عظمی سے اترنے والا نہیٰں ۔ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے نائب صدر امتیاز ایوب اعوان نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی اور سب چور لیٹرئے پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی جیلوں میں ہوں گے -
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات