Live Updates

عمران خان 5 سال پورے کرلیں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، پنجاب سمیت کسی صوبے کے عوام اس حکومت اور الیکشن کو نہیں مانتے،آصف علی زرداری

اگرایکسیڈینٹل پرائم منسٹر بن گئے ہو تو سوچو اورسیکھو، سیکھنے میں وقت نہیں لگتا، یہ سب کس سے چھپانے کیلئے کیا جارہا ہے،شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ْسندھ کے عوام بہت با شعور ہیں، وہ اپنا حق سمجھتے ہیں، ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی لیکن ہرغریب آدمی حکومت کو ہاتھ اٹھا کر بددعا دیتا ہے، راہوکی میں شہید فاضل راہو کی برسی کہ موقع پر جلسے سے خطاب

جمعرات 17 جنوری 2019 21:46

عمران خان 5 سال پورے کرلیں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، پنجاب سمیت کسی صوبے ..
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کرلیں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، پنجاب سمیت کسی صوبے کے عوام اس حکومت اور الیکشن کو نہیں مانتے،ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے، اگرایکسیڈینٹل پرائم منسٹر بن گئے ہو تو سوچو اورسیکھو، سیکھنے میں وقت نہیں لگتا، یہ سب کس سے چھپانے کے لئے کیا جارہا ہے، قبراورہرانسانی ذات بھی پوچھے گی، زمین ختم ہوگئیں اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر بھی لے لیں،سندھ کے عوام بہت با شعور ہیں، وہ اپنا حق سمجھتے ہیں، ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی لیکن ہرغریب آدمی حکومت کو ہاتھ اٹھا کر بددعا دیتا ہے، ہم کو اتنا دیوار کے ساتھ نہ لگا کہ پھر عوام ہمارے ہاتھ میں نہ رہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بدین کے قصبے راہوکی میں شہید فاضل راہو کی برسی کہ موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہر غریب آدمی حکومت کو بد دعا دے رہا ہے ۔ان کی مجھ سے جنگ صرف 18 ویں ترمیم پر ہے۔آپ کو پتہ ہی نہیں ڈالر اوپر جا رہا ہے، ہم ایک ماہ پہلے ڈالر پر نظر رکھتے تھے، ہم نے حکومت چلائی اور ملک بھی بنایا، ایسے ایسے کام کیے جو ان دوستوں نے سوچا بھی نہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے معافی مانگنے کا کسی نے نہیں کہا تھا شہید بھٹو اور شہید بی بی کی سوچ اور سیاست کو سامنے رکھ کر معافی مانگی.آصف زرداری کا کہنا تھا سازشیں ہمارے خلاف نہیں عوام کے خلاف کی جا رہی ہیں، یہ عوام کو ان کا حق نہیں دینا چاہتے ان کی ناہل حکمرانی کے باعث سفید پوش لوگ ریڑھی لگانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا یہ حادثاتی طور پر وزیراعظم بن گئے ہیں تو کچھ سیکھ بھی لیں آپ کے اتنے اسکینڈل نکل رہے ہیں میں سوچتا ہوں آپ ان کو چھپائیں گے کیسے آپ کے ہم پر الزامات صرف اپنے اسکینڈل چھپانے کے لئے لگا رہے ہیں اس سے قبل برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نہ کسی فہرست اور نہ جیل سے ڈرتے ہیں اور ہم بھاگنے والے نہیں انہوں نے کہا سندھ کے عوام اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور ان کی جدوجہد کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہابدین کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کے غداروں کو شکست دے کر انتقام لیکر غداری کا انتقام لیا وزیر اعلی نے کہا حالیہ الیکشن میں سندھ بھر سے پیپلزپارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی جو وفاق کو ہضم نہیں ہو رہی اور وفاق ہم سے انتقام لے رہا ہے کبھی پانی کبھی ہمارے پیسے روک لیتے ہیں سید مراد علی شاہ نے کہا90 ارب روپے وفاق نے روک رکھے ہیں قانون اور معاہدہ کے تحت نہ پانی نہ این ایف سی ایوارڈ کا حصہ مل رہا ہی.وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بدین ضلع کی نہروں کو پختہ اور ٹنڈو جام ایگری کلچر یونی ورسٹی کا شہید فاضل راہو کیمپس بدین میں بنانے کا اعلان بھی کیا.اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ کے عوام نے اپنے حقوق کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی اس کے لئے قربانیاں دیں اور اب بھی اگر غیر جمہوری طاقتوں نے اپنے ہتھکنڈے اور سازشیں بند نہ کیں تو ہم ان سے بھی اپنا حق چھین کر لیں گے شکست ان کو ہو گئی فتح ہمارا مقدر ہی.اس سے قبل برسی سے صوبائی وزیر اور شہید فاضل راہو کے فرزند اسماعیل راہو ایم این اے میر غلام علی ٹالپور ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح ر شہید فاضل راہو یادگار کمیٹی کے چئیرمین محمد اسلم راہو حاجی رمضان چانڈیو عادل راہو نے خطاب کرتے ہوئے شہید فاضل راہو کی جدوجہد اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر مقرین نے ضلع بدین میں پانی کی شدید ترین قلت کے باعث زرعی معیشت کی تباہی کا زکر کرتے ہوئے فوری طور پر پانی کی قلت کو دور کرنے کا مطالبہ کیا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات