آسیہ بی بی کی اپیل میں اگر بریت ہو تو اس کے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں

پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، پنجاب واقعہ کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب بہتر بتا سکتا ہے، اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان نے راہداری معاہدے کا ڈرافٹ بھارت کے ساتھ شیئر کیا اور بات چیت کیلئے دعوت دی ، بھارت معاملے میں بچگانہ حرکتیں کررہا ہے، ہمارے جواب پر دو تاریخیں دیں، ہمارا جواب بچگانہ نہیں ہوگا،وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کے ساتھ کشمیر کا معاملہ اٹھایا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے ، پاکستان اور قطر امریکا طالبان مذاکرات میں سپورٹ فراہم کررہے ہیں، افغان امن عمل ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، بھارت اگر گولی سے بات کریگا تو گولی سے جواب دیں گے، امن کی بات کریگا تو امن سے بات کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

جمعرات 24 جنوری 2019 14:53

آسیہ بی بی کی اپیل میں اگر بریت ہو تو اس کے باہر جانے پر کوئی پابندی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) دفتر خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، پنجاب واقعہ کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب بہتر بتا سکتا ہے،اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان نے راہداری معاہدے کا ڈرافٹ بھارت کے ساتھ شیئر کیا اور بات چیت کیلئے دعوت دی ، بھارت معاملے میں بچگانہ حرکتیں کررہا ہے، ہمارے جواب پر دو تاریخیں دیں، ہمارا جواب بچگانہ نہیں ہوگا،وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کے ساتھ کشمیر کا معاملہ اٹھایا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے ، پاکستان اور قطر امریکا طالبان مذاکرات میں سپورٹ فراہم کررہے ہیں، افغان امن عمل ایک مشترکہ ذمہ داری ہے،آسیہ بی بی کی اپیل میں اگر بریت ہو تو اس کے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ وزیراعظم نے قطر کا دو روزہ دورہ کیا،امیر قطر اور قطری وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ انہوںن ے کہاکہ وزیراعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،ایک لاکھ پاکستانی افرادی قوت لینے کے فیصلے پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان نے کہاکہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے اور چھ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا انہوںنے کہاکہ معصوم کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال جاری ہے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوائے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پر بات کی ہے،وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کیساتھ بھی معاملہ اٹھایا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کے لئے اکیس جنوری کو بھارت کو مسودہ بھجوادیا ہے،پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کے لئے وفد بھجوانے کے لئے کہا ہے۔ترجمان ے کہاکہ بھارت کا رویہ بچکانہ ہے ،یقین دہانی کرا سکتا ہوں کہ ہمارا جواب میچور ہو گا،ہمارا جواب بچکانہ نہیں ہو گا۔انہوںنے کہاکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے پاکستان کا دورہ کیا، انہوںنے کہاکہ پاکستان مستحکم افغانستان کے لئے کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ افغانستان کیلئے بھارت کے کارگو پروازوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،دہلی میں جناح ہاؤس کے ہالینڈ کے سفیر کے حوالے کئے جانے سے متعلق اطلاع نہیں۔انہوںنے کہاکہ جناح ہاؤس پر پاکستان کا دعویٰ ہے اور ہم اس معاملہ کو دیکھیں گے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، پنجاب واقعہ کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب بہتر بتا سکتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔امریکی سینیٹر کے دورہ پاکستان سے متعلق ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ سینیٹر لنزے گراہم نے صدر ٹرمپ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی بات کی ہے، اس کا فی الحال کوئی تاریخ یا شیڈول نہیں ہے، ایسی ملاقاتوں کے لیے بہت تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے عراق کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد کسی اعلی حکومتی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے ۔

انہوںنے کہا کہ زلفی بخاری نے عراق کے صدر ڈاکٹر برہام صالح سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ نے کہاکہ معاون خصوصی نے عراقی ہم منصب سے بھی ملاقات کی،ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون بڑہانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستانی سرمایہ کار عراق کی تعمیر نو میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستانی تاجروں اور زائرین کے لئے ویزا میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔ترجمان نے کہاکہ زلفی بخاری نے افرادی قوت کی برآمد کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے خبردار کیا کہ بھارت اگر گولی سے بات کرے گا تو گولی سے جواب دیں گے، بھارت امن کی بات کرے گا تو امن سے بات کریں گے، پاک فوج بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔