Live Updates

جس ٹیم کا کپتان ہی جعلی ہو وہ کیسے کارکردگی دکھا سکتی ہے،ن لیگ

الیکٹڈ وزیراعظم کو جیل میں رکھنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت کون کرے گا، شیخ رشید دنیا کا گھٹیا ترین انسان ہے، ،ہمیں حکومت کو دھکا دینے کی ضرورت نہیں وہ خود گرنے والی ہے ، لیگی رہنمائوں کی نواز شریف سے ملاقات و میڈیا سے گفتگو

جمعرات 31 جنوری 2019 20:19

جس ٹیم کا کپتان ہی جعلی ہو وہ کیسے کارکردگی دکھا سکتی ہے،ن لیگ
لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے کہا ہے کہ الیکٹڈ وزیراعظم کو جیل میں رکھیں گے تو سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت کون کرے گا، جس ٹیم کا کپتان ہی جعلی ہو وہ کیسے کارکردگی دکھا سکتی ہے،شیخ رشید دنیا کا گھٹیا ترین انسان ہے، جہلم کے ڈبو اور پنڈی کے شیطان نے پورا 100دن تک ہماری قیا دت کو گا لیا ں دی اور ان کے خلا ف گٹھیا زبان استعما ل کی مگر ہم نے ان کو جو اب نہیں دیا اب جب جو اب دیتے ہیں تو ان کو برا لگتا ہے،ہمیں حکومت کو دھکا دینے کی ضرورت نہیں وہ خود گرنے والی ہے ۔

سابق صدر ممنون حسین، سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مشاہد حسین سید اور سائرہ افضل تارڑ بھی میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے .سابق صدر ممنون حسین نے جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم میاں نواز شریف سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں،ان کی صحت اتنی اچھی نہیں ہی.انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ میاں صاحب آج ہی باہر آجائیں،نواز شریف کو اللہ تعالی کی طرف سے انصاف ملے گا. سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک ٹھیک طرح نہیں چلا رہے، انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے معیشت ٹھیک کریں رانا ثنا اللہ ء نے کہا کہ مفروضوں کے اوپر سز ا نہیں دی جا سکتی نو از شریف کو مفروضوں کے اوپر سزا دے کر جیل میں بند کر دیا گیا اور اب ان کو بنیا دی سہو لیا ت سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے ایک بار بیٹے سے پیسے نا لینے پر نا اہل کر دیا گیا اور دوسری بار پیسے لینے پر نا اہل کر دیا گیا ظلم جب حد سے بڑتا ہے تو مٹ جا تا ہے یہ ظلم بھی عنقریب ختم ہو نے والا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ شیخ رشید دنیا کو گھٹیا ترین انسان ہے یہ کہتا ہے کہ میں پی اے سی میںآکر انصاف کروں گا اس کو اتنا پتا نہیں کہ یہ پی اے سی کا چیئرمین نہیں بن سکتا اگر شیخ رشید پی اے سی کا ممبر بن بھی گیا تو میں نے میاں شہباز شریف سے دراخوات کی ہے کہ مجھے بھی پی اے سی میں آنے کا مو قع دیا جا ئے میں وہا ں آکر پینڈی کے شیطان کو ایکسپو ز کروں گا اور اس کی وگ اتا ر کر صحیح چہرہ سب کو دکھا وں گا دنیا پہلی مرتبہ اس کا اصل چہرہ دیکھے گی ۔

انہو ں نے کہا کہ سیا ست میں ایک بار جب کو ئی آپکو گالی دے تو اس کو سمجھا یا جا تا ہے دو بار ، تین بار سمجھا یا جا تا ہے مگر جہلم کے ڈبو اور پنڈی کے شیطان نے پورا 100دن تک ہماری قیا دت کو گا لیا ں دی اور ان کے خلا ف گٹھیا زبان استعما ل کی ہر بار ان کو چور اور ڈاکو سے مخاطب کیا مگر ہم نے ان کو جو ب نہیںدیا ہم پر بھی ووٹر کا پریشر ہو تا ہے بلا آخر ہم نے بھی ان کو جو اب دینا شروع کیا تو ان کو برا لگا ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ سا نحہ ما ڈل ٹا ئون پر بننے والی جے آئی ٹی کی قانو نی حثیت پر ہمیں اعتراض ہے یہ جے آئی ٹی عمران خان اور علا مہ طاہر القادری کے گٹھ جو ڑ کا شاخسانہ ہے جے آئی ٹی میں مو جو د افسیر کے کردار پر ہمیں کو ئی شک نہیں ان سب کی عزت اور اعترام ہے ہمیں ان کے پا س جا نے کو کو ئی اعتراض نہیں مگر ہم نے اس جے آئی ٹی کی قانو نی پو زیشن کو چیلنج کیا ہو ا اس کا فیصلہ آنے کے بعد ہی کو ئی فیصلہ کیا جا ئے گا ۔

اس مو قع پر طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت ایک نااہل حکومت ہے، غریبوں سے انکی دال بھی چھین لی، علیمہ خان کی ایک ملک میں 2، 2 جائیدادیں نکل رہی ہیں، دونوں بہن بھائیوں نے کالے دھن کو سفید کیا۔ انہوں نے کہا سچ سرخرو ہو کر رہتا ہے، نواز شریف انہی عدالتوں سے سرخرو ہونگے، جیل میں بند کرو، نااہل کرو، جلا وطن کرو یہ فارمولہ ناکام ہوگیا، پشاور میٹرو آج تک نہ بن سکی۔

محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کو دھکا دینے کی ضرورت نہیں وہ خود گرنے والی ہے، پرفارمنس پوری ٹیم کی ہوتی ہے، یہاں تو کپتان ہی ٹھیک نہیں ہے، عمران خان نے عثمان بزدار کو وسیم اختر بنا کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی صحتیابی کے حوالیسے حکومت کو زیادہ خیال ہونا چاہیے، نواز شریف ملک کے 3 مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں، پی ٹی آئی سندھ میں گھناوٴنا کھیل کھیل رہی ہے، بڑے بڑے لیڈر مرادعلی شاہ کو جیل بھیجنے کی باتیں کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات