Live Updates

سرگودھا کے حلقہ این اے 92 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ہفتہ 2 فروری 2019 13:32

سرگودھا کے حلقہ این اے 92 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ،سیکیورٹی کے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) سرگودھا کے حلقہ این اے 92 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہوئی جن میں سلانوالی کے 14،شاہ نکڈر کے 5 اور صدر کا ایک پولنگ اسٹیشن شامل تھے۔سرگودھا یہ حلقہ علاقوں سلانوالی، ساہیوال، بھاگٹانوالہ، پل 111، چھالیس اڈہ، شاہین آباد، اور سینکڑوں چھوٹے دیہاتوں پر مشتمل اور ضلع کے پانچوں حلقوں میں سب سے بڑا حلقہ شمار کیا جاتا ہے،گزشتہ سال 25 جولائی کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ اور ن لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہواجس کی گنتی میں تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کو 87 ووٹوں سے شکست کھا گئے اورالیکشن کمیشن نے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کو ایم این اے منتخب کر دیا۔

اس دوران ووٹوں کی گنتی کے نتائج میں تاخیر پر احتجاج پر تھانہ کینٹ پولیس نے ہنگامہ آرائی اور قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے پر رکن اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا اور عدالت سے عبوری ضمانت کی سماعت میں مقدمہ میں سے انسداد دہشت گردی کی دفعات کو خارج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے کی درخواست پر عدالت نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا تو ٹریبونل کے اس فیصلہ کے خلاف ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا تو پی ٹی آئی کے عامرسلطان چیمہ سپریم کورٹ چلے گئے جہاں سیدوبارہ گنتی کا حکم ہوا جس پر این اے 91 کے ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کے تمام تھیلے منگوا کر اپنی نگرانی میں دوبارہ گنتی شروع کروائی تو پانچ غنی بیگز کی سیلیں تبدیل اور 20 پولنگ اسٹیشنو کے تھیلے کے مواد میں ٹمپرنگ سامنے آئی جس پر ریٹرننگ آفیسر نے ادھورا رزلٹ جاری کر تے ہوئے تمام معاملہ سے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

اس رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ کے بیس پولنگ اسٹیشنز پر دو فروری کو دوبارہ پولنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔اس فیصلہ کے خلاف ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تاہم مشروط ری پولنگ کا فیصلہ دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پولنگ کے نتائج جاری نہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب 15 فروری کر طلب کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ مکمل کر لی گئی۔اس دوران پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی بھرپور انتخابی مہم جاری رکھی اور دونوں پارٹیوں کے کارکن بھی متحرک رہے۔تاہم ری پولنگ کے موقع پر امن وامان کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات