
بلاول بھٹو کی چاروں صوبوں میں ایک ایک شادی کرنےکی خواہش
”پہلے وزیراعظم کی شیروانی پہنیں گے یا شادی کریں گے؟“صحافی کا سوال، شادی کے حوالے سے اسٹریٹجک پلاننگ جاری ہے، چاروں صوبوں میں ایک ایک شادی کرنے کا سوچ رہا ہوں۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹوکی کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 2 فروری 2019
18:01

(جاری ہے)
صحافی تنقید ضرور کریں لیکن ہمیں ملکر بھی بیٹھنا چاہیے ، اور جمہوریت کے حق میں ملکر جدوجہد بھی کرنی چاہیے۔
میری کوشش ہوگی کہ جس شہر کے دورے پر بھی جاؤں، وہاں پریس کلب کا دورہ ضرور کروں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ایسے فیصلے جو اٹھارویں ترمیم کیخلاف ہیں، ان کیلئے نظر ثانی اپیل میں جائیں گے۔ میں ملک کے کونے کونے میں جاؤں گا اور لوگوں کو بتاؤں گا کہ ان کواٹھارویں ترمیم میں کیا حق دیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اگر آئین تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تولانگ مارچ کروں گا۔ اٹھارویں ترمیم پر کوئی آنچ نہیں آنے دوں گا۔ صحافیوں کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اور اظہار آزادی کیلئے وفاق اور صوبائی سطحوں پر قانون سازی ہونی چاہیے۔آزادی صحافت کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ دے سکتے ہیں۔ اظہار آزادی کیلئے ہمیں پارلیمانی اور عدالتی فورمزکو استعمال کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس 200 قابل لوگ موجود ہیں ۔ کس ملک میں ایک سال میں تین بجٹ پیش کیے جاتے ہیں؟مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.