Live Updates

شہبازشریف کی ضمانت سے معاشرے میں منفی اثر جائیگا،ضمانت کو چیلنج کیا جانا چاہیے، فواد چوہدری

نیب جن لوگوں کو پکڑتا ہے ان کو منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچارہا ، قومی احتساب بیورو کو سب باتیں عوام کے سامنے رکھنی چاہئیں ،سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون پہلے ہی موجود ہیں، انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ،سعودی عہدکو آمد 21توپوں کی سلامی دی جائیگی ،وزیر اعظم عمران خان خود استقبال کرینگے ،سعودی عرب گوادر میں آٹھ ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگائے گا،معاشی معاہدوں پر دستخط ہونگے ، پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے ، طالبان نمائندوں کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے ،وزیر اطلاعات وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ انڈسٹریل زونز میں گیس اور بجلی فوری طور پر لگائی جائے گی، ظفر عثمانی پی ایس او کے نئے چیئرمین ہوں گے ،کابینہ نے منظور ی دیدی عدنان غنی کو زرعی ترقیاتی بنک کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،نصیر خان کاشانی گوادر پورٹ کے چیئرمین ہوں گے، سٹیٹ لائف کی تشکیل نو کی جائیگی ، فیصلے

جمعرات 14 فروری 2019 20:25

شہبازشریف کی ضمانت سے معاشرے میں منفی اثر جائیگا،ضمانت کو چیلنج کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت پررد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کی ضمانت سے معاشرے میں منفی اثر جائیگا،ضمانت کو چیلنج کیا جانا چاہیے، نیب کو بھی یہ دیکھنا ہوگا کہ جن لوگوں کو پکڑ رہے ہیں ان کو منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچا رہے ، قومی احتساب بیورو کو سب باتیں عوام کے سامنے رکھنی چاہئیں ،سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون پہلے ہی موجود ہیں، انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ،سعودی عہدکو آمد 21توپوں کی سلامی دی جائیگی ،وزیر اعظم عمران خان خود استقبال کرینگے ،سعودی عرب گوادر میں آٹھ ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگائے گا،معاشی معاہدوں پر دستخط ہونگے ، پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے ، طالبان نمائندوں کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے جبکہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انڈسٹریل زونز میں گیس اور بجلی فوری طور پر لگائی جائے گی، ظفر عثمانی پی ایس او کے نئے چیئرمین ہوں گے ، عدنان غنی کو زرعی ترقیاتی بنک کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،نصیر خان کاشانی گوادر پورٹ کے چیئرمین ہوں گے، سٹیٹ لائف کی تشکیل نو کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی منفرد نوعیت کا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کا خود استقبال کریں گے،سعودی ولی عہد کو پاکستان آمد پر اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔انہو ںنے کہاکہ سعودی وفد میں کاروباری افراد ، بڑی کمپنیوں کے سربراہ شامل ہوں گے،سعودی عرب گوادر میں آٹھ ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگائے گا۔

چوہدری فواد نے کہاکہ چوہدری فواد نے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران معاشی معاہدوں پر دستخط ہونگے ۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ سعودی ولی عہد کے دورے سے گزشتہ دس سالوں سے زیادہ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ سعودی عرب کے لئے ویزا فری پالیسی کا بھی کام کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کے لوگوں کو پاکستان میں سیاحت کی سہولیات حاصل ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے،پاکستان نے خارجہ محاذ پر بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔چوہدری فواد نے کہاکہ پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ پاکستان نے مسلم امہ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

چوہدری فواد نے کہاکہ طالبان نمائندوں کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے۔چوہدر ی فواد حسین نے بتایا کہ پچھلے چھ ماہ میں کابینہ کے 26 اجلاس ہوئے ،کابینہ اجلاس تو میں اب تک چار سو چالیس فیصلے کیے جا چکے ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ گذشتہ حکومتوں میں کابینہ کے اجلاسوں میں تسلسل نہیں تھا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ 43 فیصلے ایسے ہیں جن پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔

انہوںنے کہاکہ 243فیصلوں پر مکمل عمل درآمد ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے انڈسٹریل زونز میں گیس اور بجلی فوری طور پر لگائی جائے گی،صنعتی زونز میں گیس اور بجلی کی فراہمی فوری یقینی بنائی جائے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ظفر عثمانی پی ایس او کے نئے چیئرمین ہوں گے جبکہ عدنان غنی کو زرعی ترقیاتی بنک کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ نصیر خان کاشانی گوادر پورٹ کے چیئرمین ہوں گے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں سٹیٹ لائف کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ شیخ زید اور جناح ہسپتال سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ شہباز شریف کا 90 دن کا ریمانڈ تھا اس میں سے 70 دن انہوں نے اسلام آباد کی سڑکوں پر گزارے۔

چوہدری فواد نے کہاکہ بڑے چور آزادی سے گھومتے ہیں اور غریب لوگ پکڑا جائے تو سالوں ضمانت تک نہیں ہوتی۔ چوہدری فواد نے کہاکہ غریب لوگ جیلوں میں رہتے ہیں اور کوئی ان کو پوچھتا نہیں اور یہ لوگ اور اکشن آرڈر پر اسلام آباد میں گھومتے ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ شہباز شریف کو کی ضمانت ان کی بے گناہی کو ثابت نہیں کرتی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ضمانت کو چیلنج کیا جانا چاہیے۔

چوہدری فواد نے کہاکہ نیب کو بھی یہ دیکھنا ہوگا کہ جن لوگوں کو پکڑ رہے ہیں ان کو منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچا رہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب کو یہ باتیں عوام کے سامنے رکھنی چاہیے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ شہبازشریف کی ضمانت سے معاشرے میں منفی اثر جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بڑے ملزمان کو ریلیف ملنے سے قوم کو مایوسی ہوتی ہے، یہ جو ضمانتیں ہو رہی ہیں اس پر ہم سمیت پوری قوم مایوس ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ شہباز شریف کی ضمانت سے ملکی وعالمی سطح پر منفی پیغام گیا ہے، یہ پیغام گیا ہیکہ امیر اور طاقتور کی ضمانت ہو جاتی ہے۔ ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہاکہ سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون پہلے ہی موجود ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ ایف آئی اے کے قوانین بھی موجود ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ جو لوگ انتشار اور انتہا پسندی پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات