Live Updates

نیب نے اب کس کو گر فتار کر نا ہے حکومت کا ا س سے کوئی تعلق نہیں،تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں ‘ گورنر پنجاب

اداروں میں کوئی خامیاں ہیں تو انکو دور کرنے کیلئے پار لیمنٹ قانون سازی کرسکتی ہے،ہمارے رہنمائوں نے الزامات پر استعفیٰ دیکر مثال قائم کی بھارت ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے ،چوہدری سرور کی میڈیا سے گفتگو/سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی ملاقات کی

ہفتہ 23 فروری 2019 18:59

نیب نے اب کس کو گر فتار کر نا ہے حکومت کا ا س سے کوئی تعلق نہیں،تمام ادارے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب نے اب کس کو گر فتار کر نا ہے حکومت کا ا س سے کوئی تعلق نہیں،نیب،ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اگر ان اداروں میں کوئی خامیاں ہیں تو ان کو دور کرنے کیلئے پار لیمنٹ قانون سازی کرسکتی ہے،علیم خان ،اعظم سواتی اور بابر اعوان نے صرف الزامات پر حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دیکر نئی مثال قائم کی ،عدالتوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دیئے مگر ہم نے عدالتوں پر پہلے کبھی تنقید کی ہے اور نہ آئندہ کر یں گے،بھارت ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے ہم بھارت اور پوری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تواس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، تحر یک انصاف کی حکومت ہمسائیوں سمیت سب سے برابر ی کی سطح پر تعلقات چاہتی ہے لیکن کسی کی بالادستی کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

وہ گور نر ہائوس لاہورمیں شیلٹر ہومز کیلئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اجمل چیمہ اور ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو شلٹر ہومز کیلئے 1200کمبل دینے کی تقریب کے موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ملک میں شفاف احتساب کیلئے تمام اداروں کو مضبوط کر رہی ہے اور کسی بھی ادارے کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت یا اس پر دبائو نہیں ڈالا جاتا نیب نے ہمارے لوگوں کو بھی گر فتار کیا ہے لیکن ہم نے نیب کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور ہمارے لوگ عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کر یں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم کوئی نجومی نہیں ہیں اس لیے ہمیں نہیں پتہ نیب نے اب کس کو اورکب گر فتار کر نا ہے نیب سمیت ادارے اپنے قوانین کے تحت کام کر رہے ہیں اور حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن وہ عالمی قوانین اور سندھ طاس معاہدے کی وجہ سے کسی بھی صورت پاکستان کودریائوں سے پانی کی فراہمی بند نہیں کر سکتا اور ہمیں یقین ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر ادارے بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکیوں کا ضرور نوٹس لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو واضح انداز میں کہا ہے کہ اگر انکے پاس پاکستان کے حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو پاکستان کو دیں میں کہتاہوں اگر بھارت پاکستان کو کوئی ثبوت نہیں دینا چاہتا تو وہ عالمی برداری یا اقوام متحد ہ کو ہی ثبوت دیں مگر حقیقت یہ ہے کہ بھارت کے پاس کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں وہ صرف الزام ترا شیاں کر رہا ہے بھارت کو چاہیے وہ پاکستان کو دھمکیاں دینے کی بجائے کشمیر میں جاری اپنی ریاستی دہشت گردی کو بند کر یں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک میں غر بت کے خاتمے اور عوام کو صحت وتعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے اور بے سہار ا لوگوں کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے شیلٹر ہومز کا قیام بھی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے اور انشائاللہ ہم قوم سے کیے جانیوالے وعدے کے مطابق آئندہ پانچ سالوں کے دوران پنجاب کے عوام کو گھر کی دہلیز پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ۔

علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی محمد اسد قیصر نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے کی ۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے حکومتی اور سیاسی سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پار لیمنٹ اورجمہوریت کی مضبوطی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کے اقدامات مثالی ہیں جسکی وجہ سے عوام کو پار لیمنٹ اور جمہوریت پر مکمل اعتماد ہے اورانشاء اللہ تحر یک انصاف کی حکومت ملک کو مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کر یں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات