Live Updates

وزیراعظم پاکستان کا بھارتی پائلٹ رہائی کا فیصلہ خوش آئند ہے ، میر واعظ عمر فاروق

رہائی سے پاکستان کی جانب سے دنیا بھر میں امن کا پیغام جائے گا،جنگ کے بادل چھٹ جائیں ، کشمیر کے پرامن حل کی راہ ہموار ہوجائیگی ، حریت رہنما

جمعرات 28 فروری 2019 21:53

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2019ء) حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کے زیر حراست بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔اپنی ٹویٹ میں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی سے دنیا بھر میں امن کا پیغام جائے گا۔

(جاری ہے)

حریت رہنما نے امید ظاہر کی کہ دوسری جانب سے بھی عمران خان کے فیصلے کو سراہا جائے گا، اس فیصلے سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے اور کشمیر کے تنازع کے پٴْر امن حل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں بھی پاکستان کے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے اور کشمیری پاکستان کی امن کی خواہش سے خطے میں دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کے لیے امید افزا ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے خطاب میں امن کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جسے مقامی اور عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات