آئندہ ہفتے قائمہ کمیٹیوں کے تشکیل کیلئے اپوزیشن سے معاملات فائنل ہوجائیں گے، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ

جمعہ 1 مارچ 2019 22:12

آئندہ ہفتے قائمہ کمیٹیوں کے تشکیل کیلئے اپوزیشن سے معاملات فائنل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) صوبائی وزیرورکس اینڈ سروسز اور جیل خانہ جات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے قائمہ کمیٹیوں کے تشکیل کے لیے اپوزیشن سے معاملات فائنل ہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت ہو یا اپوزیشن ،سب پاک فوج کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہاکہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے ایجنسیوں کے پاس سارے ثبوت موجود ہیں متحدہ کے دوستوں سے کہوں گا جب سارا معاملہ سامنے آگیا ہے تو اس پرایوان میں کوئی بات نہیں کرتے۔

وہ سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ سید ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایک بارپھرکراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کی گئی، اب لوگ پکڑے گئے ہیں اوریہ واضح ہوگیا ہے کہ ملک دشمن بانی ایم کیو ایم اس میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایجنسیوں کے پاس سارے ثبوت موجود ہیں متحدہ کے دوستوں سے کہوں گا جب سارا معاملہ سامنے آگیا ہے تو اس پرکسی بھی فورم پر نہ بات کرتے ہیں نہ زور دیتے ہیں کسی پرالزام تراشی یا کسی کوبرا بھلا کہنے کا کوئی فائدہ نہیں ادارے اپنا کام کررہے ہیں علی زیدی جوالزامات عائد کرتے ہیں وہ سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کے حوالے سے ہیں ۔

ناصر شاہ نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں پرپولیس رینجرز کو داد دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ مودی سرکار نے گھناونی سازش کرکے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا،الیکشن میں خود کو کامیاب کرنے کے لئیے پاکستان پر حملہ کی کوشش بھی کی،ہم ایٹمی قوت ہیں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ او آئی سی اجلاس میں ضرور جانا چائیے تھا، لیکن پارلیمنٹ نے کوئی فیصلہ کیا ہے تو وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔