مقبوضہ کشمیر‘قابض انتظامیہ نے میرواعظ عمر فاروق کومظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کردیا

جمعہ 22 مارچ 2019 12:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںقابض انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر نظربند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمرفاروق کو قابض انتظامیہ نے سکول پرنسپل رضوان اسد کے دوران حراست قتل کے خلاف نما زجمعہ کے بعد مجوزہ احتجاجی مظاہروں سے قبل نگین میں انکی رہائش گاہ پر نظربند کردیاگیا ہے ۔

مظاہروں کی اپیل مشترکہ حریت قیادت نے کی ہے ۔ انتظامیہ نے میر واعظ عمرفاروق کو گھر سے باہر نکلنے سے روکنے کیلئے انکی رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکاروںکی بھاری نفری کو تعینات کردیا ہے ۔ جماعت اسلامی سے وابستہ ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ کے رہائشی رضوان اسد کو پیر اور منگل کی درمیانی شب سرینگر میں پولیس کی حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیاگیاتھا۔