بھارت کشمیر میں شام جیسی صورتحال پیدا کرنے کے درپے ہے،یوتھ فورم فار کشمیر

بھارتی رہنماؤں کو فوج واپس بلانے اور امن مذاکرات شروع کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے،بیان

منگل 26 مارچ 2019 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) بھارت کشمیر میں شام جیسی صورتحال پیدا کرنے کے درپے ہی-بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم فار کشمیر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیر میں شام جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹوٓص ڈائریکٹر احمد قریشی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت، کشمیر میں مزید غلطیوں کا مرتکب ہونے پر مٴْصر ہے اور تنازعے کو مزید بڑھانا چاہارہا ہے۔ انہوں نے چند سوالات اٹھائے کہ ایک مستحکم سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرناکس طرح امن قائم کر سکتا ہے کیا نئی دہلی یہ چاہتا ہے کہ ان جماعتوں کے اراکین پسِ منظر میں چلے جائیں یا تشدد کی راہ اختیار کرلیںانہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں شام جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ عام شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر غیرمتناسب طاقت کا استعمال کرنے کا جواز پیدا کر سکے۔

(جاری ہے)

اس کا آسان حل صرف یہی ہے کہ بھارتی رہنماؤں کو فوج واپس بلانے اور امن مذاکرات شروع کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) ایک غیر جانبداربین الاقوامی این جی او(INGO) ہے جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پٴْر امن حل کیلئے کوشاں ہے۔