ٹیٹوال لانگ مارچ کے دوران گرفتار ہونیوالیکارکنوں کی تھانہ پنجگراں اور تھانہ کہوڑی میںبھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی

جمعہ 3 مئی 2019 18:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) این ایس ایف اور نیشنل عوامی پارٹی کے ٹیٹوال لانگ مارچ کے دوران گرفتار ہونے والی 41سے زائد کارکنوں کی تھانہ پنجگراں اور تھانہ کہوڑی میںبھوک ہڑتال دو روز جاری رہی ،اسیران کا ضمانتیں کروانے سے انکار ،غیر مشروط رہائی کا مطالبہ،آزادی پسند اسیران کو جیل منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نیشنل عوامی پارٹی اور این ایس ایف کے کارکنان نے اظہر کاشر ،پارس اعوان ،توصیف خالق ،ملک وسیم ،کامران مغل کی قیادت میں بھمبر سے ٹیٹوال کی جانب قدرتی راستے بحال کرو،کنٹرول لائن ختم کرو کے عنوان کے تحت ریلی نکالی تھی یکم مئی کو ٹیٹوال (چلہانہ )کے مقام پر پرامن دھرنا دینے کے لئے جانے والے قافلے کو پولیس نے دیولیاں کے مقام پر لاٹھی چارج کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ41کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانہ پنجگراں اور تھانہ کہوڑی میں پابند سلاسل کردیا تھا گرفتاری کے بعد آزادی پسندوں نے دونوں تھانوں میں بھوک ہڑتال شروع کی جو اب تک جاری ہے اسیران کا مطالبہ ہے کہ ہمیں بلامشروط رہا کیا جائے نیشنل عوامی پارٹی اور این ایس ایف کے 41کارکنان کی گرفتاری کی دیگر آزادی پسند جماعتوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اسیران کو فوری رہا نہ کیا گیا تو ریاست اور بیرون ریاست احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا ۔