وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

جمعہ 3 مئی 2019 22:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارتی فوج نے حویلی کے علاقوں کیرنی، مندہار پر شدید فائرنگ کی۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے فائرنگ سے شہید ہونے والے پندرہ سالہ طالب علم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے انتظامیہ کو شدید زخمی طالبہ کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر رہنے والے بہادر کشمیریوں کو ڈرانے میں ناکام ہو چکی ہے، بھارتی فوج نہتے شہریوں پر فائرنگ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج عورتوں، بچوں اور طلباء کو نشانہ بناتی ہے، عالمی برادری بھارتی فوج کی جارحیت کا نوٹس لے۔