لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 11 مئی 2019 13:35

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) محکمہ موسمیات کے مطا بق لاہور ،سرگودھا ، ملتان ، فیصل آباد ،راولپنڈی،فیصل آباد،ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان،کوئٹہ، ژوب، قلات، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ہزارہ،سکھر،شہید بینظرآباد، لاڑکانہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آج (بروز اتوار) آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور تیز آندھی کے باعث دن کے درجہ حرارت میں 03 سی05 ڈگری کمی کی بھی پیشگوئی کی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہا۔

(جاری ہے)

تاہم راولپنڈی،سرگودھا، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ لاہور، فیصل آباد،بہاولپور ڈویژن اور اسلام آباد میں بوندا باندی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر کے راولاکوٹ 23 ،گڑھی دوپٹہ08،کوٹلی05، مظفرآباد02، پنجاب کے مری 10، لیہ 04، نورپورتھل، بھکر02 ،کوٹ ادو 01 ، خیبرپختونخواہ کے کاکول02، مالم جبہ، بالاکوٹ01،گلگت بلتستان کے گوپس میں 03 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتے کے روز گوجرانولہ، لاہور،سرگودھا، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، قلات، شہید بینظرآباد، لاڑکانہ، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی تاہم ملک کے بیشتر علاقوں جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم گرم اور خشک رہا۔

گذ شتہ روزصوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواوں کے ساتھ بونداباندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا جس سے روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نورپورتھل، دادو 45، سبی، جیکب آباد 44، سکرنڈ، بھکر، خانپور، بہاولنگر، سکھر اور پڈعیدن میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 41 ،فیصل آباد42 ،ملتان40 سرگودھا 41، اسلام آباد36، کراچی33، پشاور38 اور کوئٹہ 32 میںسینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔