Live Updates

ملائیشیا میں پھنسے ہوئے 320قیدیوں کو لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

قیدیوں کے طیارے میں پاکستان زندہ آباد اور شکریہ عمران خان کے نعرے،طیارے کے اندرونی منا ظر کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 29 مئی 2019 22:55

ملائیشیا میں پھنسے ہوئے 320قیدیوں کو لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی2019) ملائیشیا میں پھنسے ہوئے 320قیدیوں کو لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ قیدیوں نے طیارے میں پاکستان زندہ آباد اور شکریہ عمران خان کے نعرے لگا دیے۔





واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا تھا کہ و زیراعظم عمران خان کی ہدایت پرملائیشیا سے320 پاکستانی قیدیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعےپاکستان لایا جائے گاجوسزا پوری ہونے کے باوجود پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان براہ راست پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے جیلوں میں قید ہیں۔

دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ قیدی پاکستاناور ملائیشیا کے درمیان براہ راست پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ پارہے ہیں اس لیے خصوصی پرواز کے ذریعے انہیں پاکستان لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سزا پوری ہونے کے باوجود ملائیشیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ قیدیوں کو عید سے پہلے پاکستان لایا جائے تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عید گزار سکیں۔

آج صبح پاکستان سے خصوصی طیارہ ان قیدیوں کو لینے ملائیشیا پہنچا جہاں ملائیشیا کی مختلف 15جیلوں میں 320 پاکستانی قید تھے اب پی آئی اے کی خصوصی پرواز انہیں اسلام آباد لے آئی ہے۔ قیدیوں نے وزیراعظمکے اس اقدام پر ان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی اور وزیراعظم عمران خا ن کا شکریہ ادا کیا اور پی آئی اے زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔
وزیراعظم کی توجہ ذولفی بخاری نے اس جانب مبزول کروائی تھی جس کے بعد وزیراعظم ملائیشیا سے320 پاکستانی قیدیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعےپاکستان لانے کی ہدایت کی تھی۔ یہ پرواز رات پاکستان پہنچ چکی ہے اور اب یہ پاکستانی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عید گزار سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات