لاہور میں سورج آگ برساتا رہا،درجہ حرارت47ڈگری تک پہنچ گیا،پورا ہفتہ موسم شدید گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 1 جون 2019 16:46

لاہور میں سورج آگ برساتا رہا،درجہ حرارت47ڈگری تک پہنچ گیا،پورا ہفتہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2019ء) ملک بھر کے بیشتر علاقوں کی طرح پنجاب کے میدانی علاقے بھی شدید گرم رہے اور دوپہر کی وقت لو چلتی رہی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج دن بھر آگ برساتا رہا اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت47ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب ،خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں،مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،کوہاٹ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت30اور زیادہ سے زیادہ47ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ45،ملتان میں زیادہ سے زیادہ45اور سرگودھا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک میں سب سے زیادہ گرمی سکھر میںپڑی جہاں درجہ حرارت47سی49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبک سکھر میں بھی یہی صورتحال رہی۔شدید گرمی کے باعث لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی اور لوگوں نے گرمی سے بچنے کیلئے سایہ دار جگہوں پر پناہ لئے رکھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت40سی42ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔