بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان سے پاکستان کسی ساحلی علاقے کو خطرہ نہیں

منگل 11 جون 2019 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان سے پاکستان کسی ساحلی علاقے کو خطرہ نہیں۔سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں 1150 کلومیٹر دور ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان 13 جون کو بھارتی ساحلی علاقے گجرات سے ٹکرائے گا، سمندری طوفان سے شہرمیں شدید گرمی اور بارشوں کی شکل میں اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں۔چیف میٹرو لوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اگر یہ طوفان پاکستانی ساحلی مقامات کے قریب سے گزرا تو بارشوں کا سبب بنے گا اور کسی پاکستانی ساحلی مقام کے انتہائی قریب سے گزرنے یا ٹکراؤ کے نتیجے میں زیادہ شدت کی ہواؤں اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔#