بھارت میں نریندر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر بڑھ رہا ہے‘وزیر بلدیات

مقبوضہ کشمیرکوہندوستان نے عملا ًکھلی جیل میںتبدیل کررکھاہے مختلف بہانوںسے گھروںکاگھیرائوکرکے نوجوانوںکوپکڑکرتشددکانشانہ بناتے ہیں‘راجہ نصیر احمد

بدھ 12 جون 2019 19:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت نازک صورتحال سے گزررہاہے بھارت میں نریندر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر بڑھ رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو بھارت کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں مقید رکھا گیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکوہندوستان نے عملا ًکھلی جیل میںتبدیل کررکھاہے مختلف بہانوںسے گھروںکاگھیرائوکرکے نوجوانوںکوپکڑکرتشددکانشانہ بناتے ہیںبھارتی افواج نے عیدکے موقع پربھی ظلم وستم کابازارگرم رکھااورنہتے،معصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑے گئے ۔عالمی برادری بھارتی افواج کی طرف سے نہتے اورمعصوم کشمیریوںپرکئے جانے والے مظالم کانوٹس لے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نام نہادجمہوریت کادعویداربھارت مقبوضہ کشمیرمیںبدترین ریاستی دہشت گردی کاارتکاب کررہاہے نوجوانوںکوپیلٹ گنوںکے ذریعے بینائی سے محروم کیاجارہاہے سرچ آپریشن کے بہانے نوجوانوںکوپکڑکرجیلوںمیںبندکردیاجاتاہے عالمی برادری اپناکرداراداکرتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ کشمیریوںپرظلم وستم بندکرے اورکشمیریوںکوان کاحق آزادی دلوائے۔انہوںنے کہاکہ بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیںکرسکتااورانشاء اللہ وہ دن دورنہیںجب مقبوضہ کشمیرآزادہوکر پاکستان کاحصہ بنے گا۔