Live Updates

این آر او کے معاملے پر شریف خاندان کو عرب ممالک نے انکار کر دیا ہے

معروف صحافی و تجزیہ کار چودھری غلام حسین کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جون 2019 10:56

این آر او کے معاملے پر شریف خاندان کو عرب ممالک نے انکار کر دیا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہا کہ میں آپ کو بریکنگ نیوز دے رہا ہوں کہ یہ تمام لوگ ممالک اور ادارے جہاں جہاں سے انہیں توقع تھی کہ وہ ہماری جان چُھڑوائیں گے یا این آر او کروائیں گے۔ انہوں نے طیب اردگان تک سے رابطہ کیا، یہ لوگ سعودی عرب کے پاس بھی پہنچے۔

انہوں نے اور ان کے بچوں نے ہر جگہ سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کی اور امریکہ تک کو بیچ میں ڈالنے کی کوشش کی۔ جس پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شریف خاندان کے فکسرز اب بھی مذاکرات کر رہے ہیں اور رابطے کر رہے ہیں۔ اور مجھے لگ رہا ہے کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے، آپ مانیں یا نہ مانیں۔ چودھری غلام حسین نے کہا کہ عرب ممالک نے ان کی مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے پیسے نہ دئے تو پھر پہلے عمران خان جائیں گے اور اس کے بعد یہ لوگ بھی جائیں گے۔ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے یہ لوگ آل پارٹیز کانفرنس ، آل پارٹیز کانفرنس کر رہے ہیں کوئی ان سے جا کر پوچھے کہ یہ لوگ جا کر رات کے اندھیرے میں جا کر ڈیلیں کر رہے ہیں ، یہ لوگ زرداری کو بے وقوف بنا رہے ہیں یا پھر مولانا فضل الرحمان کو ۔

طیب ادرگان سے جا کر یہ لوگ رابطے کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی کالم نگار جاوید چودھری نے شریف خاندان کی ڈیل ہونے کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی 22 جون کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد تشریف لائے۔ وزیر شیخ رشید نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے یہ بات کی ، میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں نے وزیراعظم سے کہا کہ اگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں لندن جانے دو تو انہیں جانے دو دفع دور۔

جاوید چودھری نے کہا کہ شیخ رشید کے اس اعلان میں سب کچھ موجود ہے۔2017ء میں مریم نواز قطر کے شاہی خاندان سے سفارتی امداد لینے کے لیے اسی امیر قطر کی ہمشیرہ دانا بنت حماد سے ملاقات کے لیے دوحہ بھی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر کا دورہ پاکستان ، قطر کا پاکستان کے لیے امداد کا اعلان اور شیخ رشید کا ''دفع کریں'' کا اعلان ایک ڈیل کا اعلان محسوس ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ڈیل ہو چکی ہے بس جہاز آنے کی دیر ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری احتجاج کی کالیں دیتے رہ جائیں گے اور میاں نواز شریف علاج کے لیے باہر تشریف لے جائیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات