Live Updates

وزیراعظم کو سلیکٹڈ کی بجائے ریلوکٹا کہوں گا، سردار ایاز صادق

ریلو کٹا وزیراعظم دوسروں کے آگے لیٹ گئے، عمران خان کا ایجنڈا ملک کو خدانخواستہ تباہ کرنے کا ایجنڈا ہے۔ شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 جولائی 2019 19:46

وزیراعظم کو سلیکٹڈ کی بجائے ریلوکٹا کہوں گا، سردار ایاز صادق
شیخوپورہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جولائی 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سلیکٹڈ کی بجائے ریلوکٹا کہوں گا،ریلو کٹا وزیراعظم دوسروں کے آگے لیٹ گئے،عمران خان کا ایجنڈا ملک کو خدانخواستہ تباہ کرنے کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے آج شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے الیکشن کا وقت آگیا ہے۔

نوازشریف جن پاکستان آئے تو ان کو پتا تھا کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم کو سلیکٹڈ کی بجائے ریلوکٹا کہوں گا۔ ریلو کٹا وزیراعظم دوسروں کے آگے لیٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس ایجنڈے پر پاکستان آئے وہ ڈھکا چھپا نہیں۔عمران خان کا ایجنڈا ملک کو خدانخواستہ تباہ کرنے کا ایجنڈا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکے اور ہاتھ جوڑے۔

اور کہا کہ ان چوروں کو چھوڑیں گے نہیں بلکہ ان سے بدلہ لیں گے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کوپتہ تھا کہ وہ پاکستان آئیں گے توسیدھا جیل جائیں گے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ثابت کردیا کہ وہ عہدے کے اہل نہیں۔ 3 بارکے وزیراعظم کو بے وجہ جیل میں ڈال دیا گیا۔ ن لیگ جمہوریت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ کارکنوں کا جوش وجذبہ بتا رہا کہ ن لیگ دوبارہ منتخب ہوگی۔

نوازشریف نے زندگی میں کبھی سودا نہیں کیا۔ رانا تنویر نے کہا کہ ورکرزکنونشن جلسے کی صورت اختیارکرتے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی مقبولیت دیکھ کرعمران خان بوکھلاہٹ کا شکارہے۔ جو الیکشن ہوا، یہ الیکشن نہیں،سیدھی سیدھی سلیکشن تھی۔ آج عام آدمی دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا۔ غریب امیرسب عمران خان کی پالیسیوں سے پریشان ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب نوازشریف بیرون ممالک کے دورے کررہا تھا ملک ترقی کررہا تھا۔ ن لیگ کے کارکنوں نے ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے۔ کہتے ہیں احسن اقبال کوگرفتارکریں گے، شاہد خاقان کوگرفتارکریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات