Live Updates

امریکی صدر کا رویہ اسی وقت دوستانہ ہوتا ہے جب دوسرا ان کی منشاء کے مطابق چل رہا ہو‘ سراج الحق

کشمیریوں کو حق خودارادیت دئیے بغیرکوئی حل جنوب مشرقی ایشیا کو پرامن خطہ بنانے کی ضمانت نہیں دے سکتا‘ امیر جماعت اسلامی

منگل 23 جولائی 2019 23:09

امریکی صدر کا رویہ اسی وقت دوستانہ ہوتا ہے جب دوسرا ان کی منشاء کے مطابق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور امریکی صدر کی ملاقات سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں، ملاقات دو ریاستوں کے درمیان معمول کا رابطہ ہے اس لئے عمران خان کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا رویہ اسی وقت دوستانہ ہوتا ہے جب دوسرا ان کی منشاء کے مطابق چل رہا ہو۔

افغانستان میں ہزیمت اٴْٹھانے کے بعد اٴْس کو پاکستان کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عمران حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس موقع پر امریکی صدر پر زور دے کہ وہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں پاکستان کا ساتھ دے۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت دئیے بغیرکوئی حل جنوب مشرقی ایشیا کو پرامن خطہ بنانے کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ اگر امریکی صدر مخلص ہیں تو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام استصواب رائے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی بھارتی عوام کو مشکل میں نہ ڈالیں اور پورے ہندوستان کو تباہی سے بچائیں۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی ہر قسم کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات