Live Updates

زبیر عمر آپ کو شرم آنی چاہئیے

نعیم الحق نے عثمان بزدار کو جھاڑ پلانے کا الزام لگانے پر ن لیگ کے رہنما زبیر عمر کو کھری کھری سنا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 جولائی 2019 11:12

زبیر عمر آپ کو شرم آنی چاہئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو فون پر ڈانٹا ہے کہ وہ فیصل آباد میں ہونے والی مریم نواز کی ریلی کیوں نہیں روک سکے۔نعیم الحق نے اس الزام کی سختی سے تردید کیا ہے۔اسی حوالے سے نعیم الحق نے اپنے ٹویٹر پیغام پر کہا ہے کہ زبیر عمر آپ نے مجھ پر عثمان ڈار کو ڈانٹنے کا الزام لگایا،مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ بھی جھوٹوں کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔

اتنا کھلا جھوٹ بولنے پر آپ کو اپنے اوپر شرمندہ ہونا چاہئیے۔کیا آپ میں کوئی شرم نہیں ہے؟
خیال رہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا تھا کہ فیصل آباد ریلی کے بعد ن لیگ کے 2 سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے برا فسطائی نظام پہلے کبھی نہیں آیا جو عمران خان لا رہے ہیں،پاکستان یک جماعتی سسٹم کی طرف بڑھ رہا ہے اور جس بری طرح میڈیا کو دبایا جارہا ہے وہ بھی پہلے کبھی نہیں ہوا۔

وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارت پر زیادہ بات چیت ہوتی تو پاکستان کے لیے زیادہ مفید رہتا تاہم ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر جو بیان دیا وہ حوصلہ افزا ہے۔ یاد رہے کہ فیصل آباد پولیس نے مسلم لیگ نکی نائب صدر مریم نوازسمیت متعدد رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھا، مقدمے میں سڑکبلاک کرنے، اشتعال انگیزتقاریراور لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مریم نواز، مصدق ملک، طلال چوہدری،میاں جاوید لطیف سمیت متعدد کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اتوار کو فیصل آباد میں زبردست ریلی اور عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا، جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات