این اے 205گھوٹکی ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسماعت،الیکشن کمیشن کی حلیم شیخ کے وکیل کو جواب کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت

سندھ میں گیارہ سالوں سے علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے ،بلاول زرداری الیکشن کے آدھے گھنٹے کے بعد حلقے کیسے پہنچے، حلیم شیخ

پیر 29 جولائی 2019 14:18

این اے 205گھوٹکی ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسماعت،الیکشن کمیشن کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن نے اے 205 گھوٹکی میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسماعت کے دور ان حلیم شیخ کے وکیل کو جواب کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو این اے 205 گھوٹکی میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی دو رکنی کمیشن نے کی ۔

دور ان سماعت حلیم عادل شیخ کے وکیل شاہد گوندل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ وکیل شاہد گوندل نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے ہدایت کی کہ آپ آج پاور آف اٹارنی جمع کرا دیں۔

(جاری ہے)

وکیل شاہد گوندل نے کہاکہ حلقے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کی گئی ہے۔ وکیل شاہد گوندل نے کہاکہ حلقے میں دھاندلی سے متعلق وزیر اعلی سندھ کے خلاف درخواست بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے۔

وکیل شاہد گوندل نے کہاکہ ہماری درخواست کو الیکشن کمیشن نے نہیں سنا۔ ممبر پنجاب نے کی ہدایت کی کہ آپ جواب کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرا دیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کریت ہوئے وکیل شاہد گوندل اور حلیم عادل شیخ نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں حلیم عادل شیخ اور سندھ کے پارٹی صدر ہیں ضابطہ اخلاق پر سماعت ہوئی،حلیم عادل شیخ نے 2 جولائی کو وزیر اعلی کے خلاف درخواست دے رکھی ہے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست کو نہیں سنا گیا اور نا ہی وزیر اعلی کو نوٹس کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو این اے 205 میں دھاندلی کا نوٹس لینا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی ہیں،سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حلیم عاد شیخ نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ہمیں بولیا اور ہم پیش ہوئے،سندھ میں گزشتہ گیارہ سالوں سے علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پھلن دیوی یہاں اسلام آباد ہوتی ہیں نیب کے افسر پر کتے چھوڑے گئے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول زرداری الیکشن کے آدھے گھنٹے کے بعد حلقے کیسے پہنچے،الیکشن والے روز بہت زیادتی ہوئی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ خورشید شاہ وہاں حلقے میں پہلے سے موجود تھے،پیپلزپارٹی کے خواتین بیگ میں پیسے لیکر حلقے میں ووٹ خریدتے رہے۔

انہوںنے الزام عائد کیاکہ 50 کروڑ روپے پیپلزپارٹی نے خرچ کئے۔ انہوںنے کہاکہ 775 لوگ ایچ آئی وے کی وجہ لقمہ اجل بن گئے۔حلیم شیخ نے کہاکہ سندھ میں گھوٹکی الیکشن میں کچھ ہوا ہے جو تھوڑے عرصے بعد سامنے آئیگا،سندھ حکومت نے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ گھوٹکی الیکشن میں بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا