قوم کو اتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے قبل کبھی نہیں تھی ،میر محمد یونس
ہمارا مقابلہ مکار، عیار اور پیٹھ پر وار کرنے والے دشمن کے ساتھ ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم کو تمام اختلافات بھلا کر یکجان ہونے کی ضرورت ہے،ممبر کشمیر کونسل
پیر 19 اگست 2019 17:11
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک جسارت کی تو پوری قوم اُس کو ایسا دندان شکن جواب دے گی کہ بھارت کے ہر شہر پر اسلام کا جھنڈا لہرائے گا۔
میر محمد یونس نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو شروع دن سے تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جس کو ناکام بنانے کیلئے ملکی سیاسی قیادت سول سوسائٹی دانشوروں ادیبوں وکلاہ اور صحافیوں سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو یک ٓاواز ہوکر قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرنا پڑے گا ۔اُنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں نازک ترین صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں 16روز سے کرفیو کا سماں ہے،کشمیر پاکستانیوں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ، جنت نظیر ہے اور جنت کبھی ہوسکتی نہیں کفر کی جاگیر، بھارت کی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کی کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اور وادی کا چپہ چپہ، انچ انچ ناپاک غاصب فوج سے آزاد کرائیں گے۔آخر میں اُنہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کررہا ہے ،اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ بھارت پر جنگی جنون کو ہوا دینے کے خلاف پابندی عائد کرے تاکہ مزید انسانی جانیں کا ضیاع نہ ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.