
لیگی رہنمائوں کو گرفتار کرکے حکومت اپنی نا اہلی نہیں چھپا سکتی،پنجاب کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے‘ احسن اقبال
اعلیٰ عدلیہ بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرے ،جمہوریت پسند لوگ ہیں آمریت کا مقابلہ کرنا ہمارے خون میں شامل ہے‘ اجلاس سے خطاب
ہفتہ 24 اگست 2019 19:07

(جاری ہے)
اجلاس کے دوران خواتین رہنمائوں پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیگی سیاسی خواتین ورکروں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔
احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت آمرانہ ہتھکنڈوں سے جمہور کی آواز دبانا چاہتی ہے لیکن اسے ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ہم عوام کے حقوق کیلئے ڈٹ کرکھڑے ہیں اور کسی صورت نہیں جھکیں گے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے نئے پاکستان کے دعویداروں نے ایک سال میں ملک کی کامیابیوں کوناکامیوں سے بدل دیا ہے اور آج ہر طبقہ پریشان ہے ۔ معیشت کا دیوالیہ نکل گیا ہے لیکن حکمران پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا ہوا ہے،بلدیاتی نمائندوں کا مینڈیٹ ختم کردیا گیا،پاکستان کی 52فیصد آبادی کو بلدیاتی اداروں سے محروم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا بدلا تحریک انصاف عوام سے لے رہی ہے۔پورے صوبے کے اندر جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ۔ صوبے میں حکومت نام کی چیز نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ عوام اب محسوس کر رہے ہیں کہ (ن) لیگ کیساتھ انصاف کا پیمانہ کچھ اور ہے۔سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے اپیل کرتا ہوں بلدیاتی نمائندوں کو بحال کیا جائے۔خواتین رہنمائوںنے کہا کہ ہمارا مقابلہ ڈکٹیٹر مشرف کی باقیات سے ہے جو عورتوں سے خوفزدہ ہے،مریم نواز ،حمزہ شہباز اور دیگر اسیران جمہوریت عوام کے بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی فکر ہوتی تو سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی
-
انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا
-
آج تک جو آپریشن ہوئے انکا کیا نتیجہ نکلا؟
-
نیا قرض تب ہی ملے گا جب پُرانا پروگرام کامیابی سے چلے گا
-
امریکا ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ آف پاکستان کی بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس
-
شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
-
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی حاضری استثنیٰ کے اخراج سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار
-
حکومت نے غریبوں سے ناجائز ٹیکس لگا کر جو پیسے اکٹھے کیے تھے، وہی پیسے سیلاب متاثرین میں بانٹ رہے ہیں، چودھری پرویزالٰہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.