Live Updates

مو دی کا جنگی جنو ن بھار تی تباہی کا سبب بنے گا‘ شفیق ر ضا قادری

د شمن کسی بھو ل میں نہ رہے جنگ مسلط کرنے والو ں کی تکہ بو ٹی بنا دیںگے‘چیئر مین انجمن شہر یان

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام آ خری سانس تک کشمیریو ںکے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کشمیر یو ں کی آزادی کیلئے آ خری سا نس ‘ آخری سپا ہی اور آخری گو لی تک جنگ لڑے گا۔ مو دی کا جنگی جنو ن بھار تی تباہی کا سبب بنے گا۔ ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے اپنے د فتر میں شہریو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر میں جلسہ عام کر کے پاکستانی قوم کی ترجمانی کاحق ادا کر دیا ہے عمران خان مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے انتہا ئی سنجیدہ ہیں پور ی قوم کی دعا ئیں عمران خان اور کشمیر یو ں کے سا تھ ہیں انہو ں نے کہاکہ پاک فوج کے بہادر جوان جو و طن کی سرحدو ں کی حفا ظت کرنے کیلئے کنٹرو ل لا ئنز پر کھڑے ہیں ہم ان کی جر ات اور بہادی کو سلام پیش کر تے ہیں۔ پوری قوم کواپنے بہادر پاک فو ج کے جوانو ں پر فخر ہے پاک فوج د شمن کے تمام مذموم عزائم کوخاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے د شمن کسی بھو ل میں نہ رہے جنگ مسلط کرنے والو ں کی تکہ بو ٹی بنا دیںگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات