
وزیراعظم عمران خان ڈپریشن کا شکار ہونا شروع ہوگئے ہیں، ارشد شریف
وزیراعظم عمران خان حکومتی کارکردگی اور عوام سے کیے وعدوں بارے پریشان ہیں، اب عوام بھی کہہ رہی ہے کہ یہ وعدے نہیں سبز باغ تھے، ہارون الرشید نے بھی کالم میں لکھا کہ وزیراعظم ڈپریشن کا شکار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔سینئر تجزیہ کار ارشد شریف کا تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 14 ستمبر 2019
21:35

(جاری ہے)
اپوزیشن میں گرفتاریاں ہوتی ہیں لیکن یہ حکومت میں ہیں اس لیے گرفتاری نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ برٹش نیشنل زلفی بخاری کے خلاف آج سے سواسال قبل تحقیقات شروع ہوئی تھیں لیکن اب نیب پر کیس بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ میں نے نیب سے پوچھا کہ آپ پر کوئی دباؤ ڈالا جارہا ہے؟ نیب نے کہا کہ ہم پر کوئی پریشر نہیں ہے۔
اب پتا نہیں یہ کیس کس کے ساتھ لنک ہے۔ارشد شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کارکردگی نہ دکھانے پر اب پریشان ہونا شروع ہوگئے ہیں کہ میں نے تو یہ وعدے کیے تھے ۔ کیونکہ عوام کہہ رہی ہے کہ یہ وعدے نہیں سبز باغ تھے۔ہارون الرشید نے کالم میں لکھا کہ وزیراعظم ڈپریشن کا شکار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔قائد اعظم نے کہا تھا کہ ہم نے اگر پاکستان کو عظیم بنانا ہے تو عظیم فیصلے کرنے ہوں گے۔اس موقع پر سینئرتجزیہ کار راؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے ساتھ ڈونرفرینڈلی حکومت چل رہے ہیں، یہ وہ ڈونر ہیں جو ماضی میں عمران خان کے ساتھ رہے ہیں۔راؤف کلاسرا نے کہا کہ علی زیدی کو ہی لے لیں،جس دوست کے گھر میں رہتے ہیں ، اس کو چین ساتھ لے کرجاتے ہیں۔محمد مالک نے یہ سارے لوگ تو مشرف کے دور حکومت میں بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان آپ پر بہت امیدیں ہیں، آپ کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں لیکن اگر آپ مفادات رکھنے والے لوگوں کو نہ ہٹایا توملک وقوم کی تباہی کے ساتھ آپ کی بھی تباہی ہوگی۔لیکن مفاد پرست لوگوں کو ہٹا دیں۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این کی طرف سے گیارہ ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری
-
قدرتی آفات سے بڑھتی مہاجرت موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، آئی او ایم
-
غریب ممالک پر قرضوں کا بوجھ انکٹاڈ کے سولہویں اجلاس کا اہم موضوع
-
جنوبی سوڈان: سیاسی انتشار اور بدعنوانی تشدد میں اضافے کا سبب
-
صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر پسندیدہ شخصیت قرار دےدیا
-
صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، نوبیل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.