Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کادو طرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال، وزیراعظم نےحرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ ہونے پر سعودی عرب کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 ستمبر 2019 23:52

وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کادو طرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال، وزیراعظم نےحرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ ہونے پر سعودی عرب کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ریاض میں سعودی شاہی محل میں فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،تجارت، سرمایہ کاری ،اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے حرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ ہونے پر سعودی عرب کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان کومقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ وزیراعظم عمرا ن خان کا جدہ ایئرپورٹ پر گورنر مکہ نے استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی ذالفقار زلفی اور سفارتی حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام، کرفیو اور کشمیریوں پر مظالم سے متعلق بھی حقائق بتائے۔

اسی طرح وزیر اعظم عمران خان کی سعودی وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ مزید برآں معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے دو روزہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر غور بھی کیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی صورتحال اور معاشی ترقی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان پانچ اگست کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد سے رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور سعودی علی عہد کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،خطے کی سلامتی پر بات ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات