Live Updates

عمران خان کی خارجہ و داخلہ پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہیں ،کشمیر میں جہاد کی ضرورت ہے ، مشتاق احمد خان

امریکہ کی منتیں کرنے کی ضرورت نہیں ،امریکہ خود پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے ،کشمیر بارے موجودہ حکمرانوں کے بیانات ٹیپو سلطان جیسے ،اقدامات بہادر شاہ ظفر جیسے ہیں، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا

منگل 24 ستمبر 2019 17:24

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے امیر و سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہا ہے کہ عمران خان کی خارجہ و داخلہ پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہیں کشمیر میں جہاد کی ضرورت ہے امریکہ کی منتیں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں امریکہ خود پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے کشمیر بارے موجودہ حکمرانوں کے بیانات ٹیپو سلطان جیسے جبکہ اقدامات بہادر شاہ ظفر جیسے عمران خان نے خود کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر تباہ کرکے رکھ دیا ہے نااہل حکمرانوں نے اقوام متحدہ میں قرارداد ہی پیش نہیں کیا تھا ور وزیر اعظم سمیت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم سے جھوٹ بول کر 50ممالک کی حمایت کا جھوٹا ڈنڈورا پیٹا قرارداد پیش نہ کرنا پاکستانی ارو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے اگر حکومت کشمیر پر عملی اقدامات نہیں کرتی تو اتنی وسیع نیوکلیئر صلاحیت کس لئے صوبائی حکومت کی اقدامات سے سول مارشل کیلئے راہ ہموار ہو گئی ہے جو کہ اعلیٰ عدلیہ پر بھی ضرب کاری ہے اور ملک کی آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے توانائی کی سٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات پر فوری طور پر عمل کیا جائے اور خیبر پختونخواہ کا وفاق کے زمے بجلی کا خالص منافع 500روپے کی ادائیگی کی جائے احتساب ایک ڈھونگ کیونکہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ اور گورنر ایک ہی تقریب میں شرکت کیلئے الگ الگ ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں کیا یہ کرپشن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر رافت اللہ ، جنرل سیکرٹری مولانا سمیع الرحمان یوسفی ، حاجی بشیر ، سابق ناظمین نادر شاہ ، سیکرٹری اطلاعات افتخار احمد خان ، کلیم الاسلام ، الخدمت ضلع نوشہرہ کے صدرڈاکٹر عطااللہ،سلیم مغل ، صدر الاسلام اور دیگر کارکن بھی موجود تھے مشتاق احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پر حکومت نے غلامانہ پالیسی اختیار کرکررکھی ہے جیسے ہم مسترد کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان نااہل ،نالائقاور ناجائز حکومت ہے اور عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں پر یوٹرن لیا گیا ملکی میعشت آئی سی یو میں ہے اور اکنامی قریب المرگ ہے معران خان حکومت نے 10ہزار ارب روپے قرضے بڑھ گئے ہیں جو تاریخ کا بدترین ہدف ہے ملک کی میعشت میں ایک ہزار 650ارب روپے خسارہ ہے مہنگائی اسمان سے باتیں کرہی ہے یہاں تک کہ اشیاء خورد نوش غریب عوام کی دستر سے باہر ہو گئی ہے بڑھتی ہئی مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ملک میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے تھانوں میں عوقام کو قتل کیا جارہا ہے حکومتی رٹ کا نام و نشان تک نہیں ملک میں جنگل کا قانون ہے صلاح الدین ، نقیب اللہ سمیت ایس پی طاہر داوڑ کے قاتل کیوں گرفتار نہ ہو سکے ایک ماہ کے اند ر اندر خیبر پختونخواہ کو بجلی میں خالص منافع نہ ملے تو پورے ملک کو بلاک کردیں گیاانہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فور یطور پر ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ ظالم حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات