Live Updates

بھارتیوں نے ٹوئٹر ہائی جیک کر لیا

پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل کیے جانے لگے

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 29 ستمبر 2019 05:11

بھارتیوں نے ٹوئٹر ہائی جیک کر لیا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2019ء)   مکار بھارتی جہاں بھی ہوتے ہیں اپنی خصلتوں سے اپنے ہونے کا پتا دیتے ہیں۔گزشتہ دن معروف جرنلسٹ حامد میر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بھارتی صحافی یو این او جنرل اسمبلی کی کوریج کررہا تھااور دوران رپورٹنگ کسی نے ان کے وزیراعظم مودی کا نام لے کر دہشت گرد کہہ دیا تو موصوف نے پی سی ٹو کیمرا کے دوران ہی منچلے شخص کو جواب دینا شروع کر دیااور کیمرے کے سامنے ہونے اور ہاتھ میں مائیک پکڑے ہونے کا بھی احساس نہیں کیا۔

یہ ایک بھارتی نہیں بلکہ اجتماعی بھارتیوں کی سوچ ایسی ہی لاابالی،مکار اور متشدد ہے۔اب سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پرصرف پاکستانیوں کے اکاؤنٹس ہی بند کیے جا رہے ہیں جس پر پتا چلا کہ ٹوئٹر کی انتظامیہ میں جو بھارتی ملازم ہیں وہ ایسا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی ظلم و بربریت پر آواز اٹھانے پر سیکڑوں پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹ معطل کردیے۔

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جس پر دنیا بھر میں انہیں سراہا جارہا ہے۔وزیراعظم کے تاریخی خطاب کے حوالے سے ٹوئٹر تعریفی پیغامات سے بھر گیا جب کہ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تاہم ٹوئٹر انتظامیہ میں موجود بھارتی لابی کو یہ پسند نہ آیا اور سینکڑوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل کرنا شروع کر دیے۔

اکاؤنٹ معطل کیے جانے کے بعد پاکستانی صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے اور ٹوئٹر پر انڈیا ہائی جیکڈ ٹوئٹر (IndiaHijackedTwitter#) ٹرینڈ کررہا ہے۔متعدد صارفین نے ٹوئٹر کے شریک بانی اور سی ای او جیک ڈورسی کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز کو دبانے کی کوششوں پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور کئی صارفین کی جانب سے ان کا اکاؤنٹ فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بعض حلقوں کا خیال ہے کہ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس میں اہم عہدوں پر کام کرنے والے بھارتی شہری پاکستانی اور کشمیری صارفین کی آواز دبانے میں ملوث ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ''میں روبوٹ نہیں بغیر کسی وجہ کے اکاؤنٹ معطل کرنے اور بھارت کو سپورٹ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے''پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے فیس بک اور ٹوئٹر کے سامنے کشمیر کی حمایت پر پاکستانی اکاؤنٹس کی معطلی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے بقول'' اس کی وجہ علاقائی ہیڈکوارٹرز میں موجود بھارتی ملازمین ہیں ''۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات