نامورناول نگار اور صحافی الیاس سیتا پوری کی 16ویں برسی یکم اکتوبر کومنائی جائے گی

پیر 30 ستمبر 2019 14:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) نامور افسانہ نگار، ناول نگار اور صحافی الیاس سیتاپوری کی 16ویں برسی یکم اکتوبر کومنائی جارہی ہے۔ الیاس ستیاپوری کااصل نام محمد الیاس خان تھا ۔ وہ 1935ء میں سیتاپور(بھارت)میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

الیاس سیتاپوری کو اپنے افسانوں اور ناولوں کے ذریعے بے پناہ شہرت ملی۔ ان کے پراسرار ناول بہت دلچسپی سے پڑھے جاتے تھے۔ عجائب خانہ اے عشق، کشمیر کی کلی، ابلیس، وادی سندھ کے اثرات، ثمینہ اورشکارسمیت ان کے 30سے زیادہ ناول شائع ہوئے۔یکم اکتوبر2003ء کو ان کا کراچی میں انتقال ہوا اوروہیں سپردخاک کیاگیا۔