قومی ٹی ٹونٹی کپ میں شائقین کی نظروں کے محور کھلاڑی

ایونٹ 13 سے 24 اکتوبر تک فیصل آباد میں جاری رہے گا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:02

قومی ٹی ٹونٹی کپ میں شائقین کی نظروں کے محور کھلاڑی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) قومی ٹی ٹونٹی کپ نوجوان کھلاڑیوں کو نومبر کے اوائل میں آسٹریلیا کے خلاف شیڈول تین میچوں سمیت ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈرافٹنگ میں جگہ بنانے کا بہترین موقع فراہم کررہا ہے۔قائداعظم ٹرافی کی طرح 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہنے والا قومی ٹی ٹونٹی کپ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر نمایاں کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ایونٹ میں شریک مندرجہ ذیل کھلاڑی شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔عادل امین نے قائداعظم ٹرافی میں 70.33 کی اوسط سے 211 رنز بنائے۔ 4 اننگز میں 3 نصف سنچریاں اسکور کرنے والے آلرانڈر نے ایونٹ کے پہلے مرحلے کے دوران ایک اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو بھی آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

عادل امین کی خصوصیت اننگز کے وسط میں اپنی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دینا ہے۔

خیبرپختونخوا کے اوپنرز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کے بعد مڈل آرڈر میں انہیں کپتان محمد رضوان اور افتخار احمد کاساتھ دستیاب ہوگا۔گذشتہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں عادل امین نے فاٹا کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 اننگز میں 105 کے اسٹرائیک ریٹ سے 147 رنز اسکور کیے تھے۔ مجموعی طور پر آلرانڈر اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کے دوران 42 میچوں میں111 کی اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 794 رنز بناچکے ہیں۔

16 سالہ فاسٹ بالر نسیم شاہ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شیڈول قومی ٹی ٹونٹی کپ میں اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں اب تک اپنے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کے منتظر نسیم شاہ اپنی تیز رفتار بالنگ کے باعث اتوار سے شروع ہونے والے ایونٹ میں حریف ٹیموں کے لیے خطرہ ثابت ہوں گے۔ پی سی بی انڈر 16 ڈویلمپنٹ پروگرام کی دریافت نسیم شاہ نے قائداعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی جانب سے فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی ۔

انہوں نے 3 میچوں میں 26 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیابتدائی اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ بالرانجری کی باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے تھے تاہم 16 سالہ فاسٹ بالر نے انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف قومی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔

نسیم شاہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے 2میچوں میں بھی 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے خود کو بہترین ٹاپ آرڈر بیٹسمین کی حیثیت سے منوانے والے احسان علی کو قومی ٹی ٹونٹی کپ کے لیے سندھ کی سیکنڈ الیون سے فرسٹ الیون کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔25 سالہ کرکٹر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن کی 8 اننگز میں130 سے زائداسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 178 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔

احسان علی نے قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے آخری تین روزہ میچ میں سنٹرل پنجاب کے خلاف سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں فاسٹ بالر حارث رف نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں تیز رفتار بالنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو روایتی حریف یخلاف میچ میں کامیابی دلائی تھی۔10 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کرنے والے حارث رف نیپاکستان کپ کے 4 میچوں میں بھی 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

فیصل آباد میں شیڈول ایونٹ حارث رف کا پہلا ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کپ ہوگا۔اس سے قبل نوجوان فاسٹ بالر قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے کے 2 میچوں کی 3اننگز میں6 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ 29 سالہ آلرانڈر عامر یامین پاکستان کی جانب سے 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ آلرانڈر نے نومبر 2015 میں اپنے ڈیبیو میچ کی پہلی گیند پر انگلینڈ کے جارحانہ مزاج بلے باز جیسن رائے کوآٹ کیا تھا۔

انہوں نے اپنا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جنوری 2018 میں کھیلا۔قائداعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب فرسٹ الیون ٹیم کی نمائندگی کے دوران عامر یامین بھرپور فارم میں ہیں۔ سندھ کے خلاف 142 رنز کی شاندار اننگز کے بعد 57 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے عامر یامین نیسدرن پنجاب کی ایونٹ میں تاحال واحد جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔عامر یامین نے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 72 سے زائد اوسط کے ساتھ 291 رنز اسکور کیے۔

نوجوان آلرانڈر ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ اب تک اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔اننگز کے اختتامی 10 اوورز میں بہترین بالنگ کرنے والے عماد بٹ بلوچستان کی جانب سے شائقین کرکٹ کی توجہ کا محور ہوں گے۔ تاحال 29 ٹی ٹونٹی میچوں میں وہ 19 کی اوسط سی39وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر عماد بٹ بیٹنگ میں بھی نمایاں صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 نصف سنچریاں اسکور کرنے والے آلرانڈر نے آخری نصف سنچری قائداعظم ٹرافی 20-2019کے دوسرے رانڈ میں سدرن پنجاب کے خلاف اسکور کی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں آلرانڈر عماد بٹ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 میچوں میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔عمر گل جیسے تجربہ کار فاسٹ بالر کی موجودگی میں عماد بٹ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کا ارادرہ رکھتے ہیں۔