راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں کل موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 11 اکتوبر 2019 22:47

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں کل موسم خشک رہنے کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک جبکہ شمال مغربی بلوچستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہاجبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا تاہم خضدار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، سبی، قلات اور خضدار کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔