میرپور ضمنی الیکشن آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ابتداء ثابت ہوگا ،‘منیر اختر سلہریا

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سابق امیدوار اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء منیر اختر سلہریا نے کہا ہے کہ میرپور ضمنی الیکشن آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ابتداء ثابت ہوگا ، رب کریم کے فضل وکرم سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ، حکمران جماعت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے خوفزدہ ہے اور اسے امیدوار نامزد کرنے کے لئے نام نہیں مل رہا ، میرپور ضمنی انتخابات کا فیصلہ ہو چکا ہے ، حکمران کسی سرمایہ دار ، کسی خاتون یا کسی بچے جسے چاہیں ٹکٹ دیں، میرپور کے عوام بیرسٹر سلطان محمود کے حق میں ہی فیصلہ دینگے ، میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شمار ان سیاسی رہنمائوں میں ہوتا ہے ، جو بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی پہچان ہیں ، میرپور کے غیرت مند عوام جن کا مینڈٹ پہلے چوری کیا گیا تھا اب کی بار سود سمیت حساب برابر کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حقیقی عوامی طاقت بن چکی ہے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں خطہ کے اندر حقیقی تبدیلی کے لئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ریاست کے واحد سیاستدان ہیں جن پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام نہیں گیا ورنہ بڑے بڑے پارسا سیاست کے حمام میں ننگے ہو ئے ہیں ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے عوام کے مسلمہ قائد ہیں میرپور کے غیور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے اسمبلی میں پہنچائیں تاکہ آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کے سفر کا آغاز ہو سکے ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قانون ساز اسمبلی میں آمد کے بعد خطہ میں حقیقی تبدیلی کے سفر کا آغاز ہوگا اور ریاستی عوام کو جھوٹے نعروں اور دعوئوں سے نجات مل سکے گی ، انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ریاست کا عزت وقار ہیں اور میرپور کے غیر ت مند عوام اپنے ووٹ کے ذریعے آزاد خطہ کے حقیقی سلطان کو تاریخی کامیابی سے ہمکنارکریں گے ۔