Live Updates

سندھ کابینہ کا اجلاس، ٹرانس جینڈرکیلئے سرکاری اداروں میں 0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹا مقرر

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ، امن وامان،سندھ انجرڈ پرسنس، کمپلسری میڈیکل ٹریٹمینٹ ودیگر امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے

بدھ 23 اکتوبر 2019 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سندھ کابینہ نے ٹرانس جینڈرکیلئے تمام سرکاری اداروں میں 0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹا مقرر کرنے کی منظوری دیدی مجھے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو مین اسٹریم میں لینا ہے انہیںمعاشرے کا کارآمد فرد بنانا چاہتا ہوں کابینہ کی طرف سے انکے لیئے کوٹا مقرر ہونے پر ٹرانس جینڈرز برادری کو مبارکباد دیتا ہوں وہ سرکاری نوکریوں کی درخواست دینے کیلئے کاغذات تیار رکھیں تاہم انہیں اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،سندھ کابینہ کا اجلاس مرادعلی شاہ کی صدارت میں سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مختلف امورپر اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی وزراء ، مشیر، آئی جی پولیس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ، کابینہ اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان اور صوبائی مشیر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اجلاس میں امن وامان، ٹرانس جینڈر کی سرکاری نوکریوں میں 0.5 فیصد کوٹا، امن ہیلتھ کیئر سروس کو گرانٹ دینا، سندھ انجرڈ پرسنس کمپلسری میڈیکل ٹریٹمینٹ (امل عمر) ایکٹ، سندھ انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن ایکٹ، ڈرافٹ الٹرنیٹ اینڈ رینیوئیبل انرجی پالیسی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی ، سندھ کابینہ نے ٹرانس جینڈرکیلئے تمام سرکاری اداروں میں 0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹا مقرر کرنے کی منظوری د ے دی ہے کابینہ نے منشیات ،ایرانی تیل اور گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈائون اور کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنے اور سرپرست پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات دیئے اور کہا ہے کہ انڈسٹری ہو یا گھراس لعنت کو جڑ سے ختم کیا جائے آئی جی سندھ پولیس نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی پولیس کے خلاف 2018 میں 6 احتجاج ہوئے اور اس سال ایک احتجاج ہوا اغوا کے واقعات میں 87 فیصد کمی آئی ہے کرائم انڈکس میں کراچی 2014 میں چھٹے اور اب 2019 میں 70 ویں نمبر پر ہے، جس سے ظاہر ہوا کہ کراچی پرامن شہر بن گیا ہے فور رہیکل کی اسنیچنگ 981 سے کم ہوکر اب 208 ہوگئی ہے 317 گینگز برسٹ کئے اور 621 کرمنلز گرفتار کئے گئے اسٹریٹ کرائم کے اسباب میں نشے کے عادی، بیروزگارم، غیر قانونی تارکین وطن ہیں عوام میں کیس رجسٹر کرانے کا رجہان بہت کم ہے، گزشتہ ہفتے 1063 مختلف شکایت ہوئیں لیکن صرف 14 شکایات کے مقدمے رجسٹرڈ کرنے پر راضی ہوئے 2019 میں 1056580 گاڑیوں نے ٹریفک کی خلاف ورزی کی ٹریفک خلاف ورزی کی مد میں 766 ملین روپے جرمانہ جمع کیا ہے 12946 مختلف قسم کی شکایات جن میں گھریلو تشدد، ہراساں کرنا، پولیس کے خلاف شکایتیں وغیرہ موصول ہوئی ہیں 90 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا، ٹریفک فائن ایوارڈ کیلئے پولیس 15-2014 اور 16-2015 : 245 ملین روپے رلیز کیے گئے ہیں آئس کے نشے کا 2018 میں 0.74 کلو گرام ریکورہوا اور 2019 میں 132.764 ریکور کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ شہر میں آئس نشہ اتنی تعداد میں آیا ہے آئس کا نشہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بڑا نقصان دہ ہے اس لیے اس دھندھے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا کی ہدایت دیتا ہوں وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائم پر مزید کنٹرول کرنے کی ہدایت دیدی صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ شکارپور میں کچھ جعلی ایف آئی آر درج کرانے کے واقعات ہوئے ہیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کے معاملے پر انکوائری اور ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اچھا کام کرنے والے ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز کو ریوارڈ دونگا اور جن ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز نے بہتر کام نہیں کیا اوران کے علاقے میں کرائم ہوتا ہے اور نشہ آور اشیاء فروخت ہوتی ہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے گی،کابینہ نے سی سی آئی اجلاس نہ ہونے پرافسوس اورتشویش کااظہارکیا ہے اور اسے آئین کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سی سی آئی کا اجلاس بلایا جائے کابینہ نے ارسا میںوفاق کا نمائندہ سندھ سے مقرر نہ کرنے پر بھی افسوس کااظہارکیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فیصلہ واپس لیکر سندھ سے ممبر کاتقرر کیا جائے اجلاس میں سی جے پر پاورپلانٹ کی منظوری کو بھی صوبائی خودمختیاری کی خلاف ورزی قراردیا گیا ہے کابینہ اراکین نے وفاقی حکومت کے ترقیاتی اسکیموں سے متعلق وفاقی وزیر خسروبختیارکے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن منصوبوں کا ذکرکیا گیا ہے وہ صوبائی منصوبے ہیں جوسندھ حکومت قرضے سے بنارہی ہے اوران قرضوں کی ادائیگی بھی سندھ حکومت نے کرنی ہے اس لیے غلط بیانی سے گریز کیا جائے بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید بتایا کہسندھ حکومت نے پولیس کے لیے پسٹل سمیت چھوٹے ہتھیار وں کی خریداری کی منظوری بھی دے دی ہے سندھ کابینہ نے سندھ انجرڈ پرسنس کمپلسری میڈیکل ٹریٹمنٹ (امل عمر) ایکٹ 2019 کے رولز کی منظوری دیدی امل عمر 2018 میں پولیس کے ا ن کائونٹرکی گولی سے زخمی ہوئی تھی اور پرائیوٹ اسپتال نے بچی کی زندگی کے 40 منٹس میڈیکو لیگل ایشوز کی وجہ سے وقت ضایع کر دئے بچی کو دوسرے اسپتال شفٹ کرنے کے دوران وہ زندگی کی بازی ہار گئی اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں اس چیز کو روکنا ہے کہ ہم میڈیکو لیگل ایشوز کی وجہ سے کسی کی زندگی چھن جائے ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے سندھ حکومت ایک فنڈ قائم کرے گی جس سے زخمی افراد کا علاج کیا جائے گا بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید بتایا کہ کابینہ نے امن ایمبولینس کو جون 2020تک ایمبولینس سروس چلانے کی منظوری بھی دی انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی نے اسٹریٹ کرائم کے بڑھنے پر تشویش کا اظہارکیاہے اور آئی جی سندھ کو اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایات دی ہیںاجلاس میں انرجی پالیسی کی منظوری بھی دی اور کہا گیا کہ سی سی آئی ان معاملات کودیکھے تو بہتر ہے صوبائی ترجمان نے مزید بتایا کہ اجلاس میں سندھ کابینہ میں گندم کی 20-2019 میں قیمت کے معاملے پر بات چیت ہوئی اور بتایا گیا کہ گندم کی مارکیٹ میں قیمت 4230 روپے سے 4300 روپے فی 100 کلوگرام ہوگئی ہے 2018 میں محکمہ خوراک نے 956000 ٹن گندم مارکیٹ میں ریلیز کی تھی گذشتہ سال گندم اشو پرائس 3250 فی 100 کلوگرام فی بیگ تھی پچھلے برس گندم کی اشو پرائس 3315 فی 100 کلوگرام جوٹ بیگ تھی پنجاب حکومت نے گندم کی اشو پرائس 3437.50 فی بیگ 100 کلوگرام مقرر کی ہے سندھ میں مارکیٹ میں مل کا آٹا 45 روپے فی کلوگرام اور چکی کا آٹا 55 روپے فی کلوگرام ہے گذشتہ برس یہ قیمت 38 روپے مل اور 48 روپے چکی کا آٹا تھاجس پر سندھ کابینہ نے گندم کی اشو پرائس 3450 فی 100 کلوگرام بیگ مقرر کردی ، اجلاس میں بی آرٹی کے کرائے کی منظوری دی گئی جس میں عوام کوریلیف دیا گیا ہیگرین لائن وفاق نے اگست میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سندھ حکومت نے بھی اس کے ساتھ چلنے والے منصوبے ایدھی لائن کو بھی اگست میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیاکابینہ نے ایدھی لائن کے لیئے فیئر بھی طے کیے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بسوں کا استعمال تب ہوگا جب انفراسٹرکچر کھڑا ہوگاجب یہ مکمل ہوگا تو بسیں بھی آجائیں گی بسوں پر سوال تو وفاق سے کرنا چاہیئے گورنر ہائوس میں وزیر اعظم نے اعلان کیا اس کا کیا ہوا اب پھر اگست میں اسے مکمل کرنے کا کہا گیایہ وعدہ نواز شریف اور حال میں عمران خان نے کیاتھا وفاق ذمہ داری نبھانے میں سچا ہوتا تو اب تک یہ منصوبہ لیٹ نہیں ہوتا ،سندھ کابینہ نے سندھ انسٹیٹوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ایکٹ 2019 منظور کرلیا اس دارے کے قیام سے حادثات میں معذور ہوجانے والے افراد کی تھراپی بھی کی جا سکے گی یہ ادارہ ڈگری کورسز بھی آفر کرے گا یہ انسٹیٹوٹ ڈائو یونیورسٹی میں قائم ہوگا یہ پاکستان کا سولین سیٹ اپ میں پہلا ادارہ ہے جہاں مصنوعی اعضاء بھی بنائے جائیں گے وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ انسیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کے سیٹیلائیٹس صوبے کے دیگر شہروں میں بھی قائم کرنے کی ہدایت دی ہیںسندھ کابینہ نے ایک قرارداد کے ذریعے وزیراعظم سے سی سی آئی کااجلاس بلانے کی درخواست کی سی سی آئی اجلاس گذشتہ 11 ماہ سے نہیں ہوا جس کے باعث سندھ کے توانائی، پانی اور دیگر اہم معاملات رکے ہوئے ہیں سی سی آئی اجلاس آئین کے تحت ہر 90 دن کے اندر بلانا لازمی ہے امن امان پر وفا قی حکومت کو سنجیدگی سے غو ر کر نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایکسکیوز نہیں حقائق پر جانا چاہیے کابینہ میں ملک کی معاشی حالت کے باعث تشویش ظاہر کی گئی معاشی حالت کے باعث بیروزگاری بڑہ اور امن میں اس پر اثر پڑ رہے ہیںٹڈی دل کسی میں تفریق نہیں کرتے بدین تھر ٹھٹھہ سب ہمارے ہیںہم نے آج بھی کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے ۔ فاقی حکومت تواپنی ذات سے آگے سوچتی نہیں عوام کا استحصال سامنے ہے وزیر اعلی سندھ سے شاید اس لیئے ناراض ہیں وہ عوام کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ہمارے وزیر اعلی الیکٹڈ ہے سلیکٹڈ نہیںوہ این ایف سی اور پانی سمیت یونیورسٹی حیدرآباد اور تھر کے اسپتال کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے قانونی ادارہ ہے کراچی میں صفائی مہم میں وزیر اعلی نے جعلی اسکیموں پر احکامات جاری کیئے تھے اور سندھ بھر میں ان غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا ہم جعلی سوسائٹی پر جامع قانون بنانے پر کام کررہے ہیںکچی آبادی انسانی سیٹلمنٹ کا ادارہ ہے اسے کچی آبادی نہیں کہا جا ئے کچی آبادی کے حوالے سے کابینہ میں معاملات زیر بحث نہیں آئے بجلی کی گرڈ کے حوالے سے بھی فیصلہ پہلے ہوچکا ہے اس پر جلد خوشخبری دیں گے وزیر اعلی نیب کے حوالے سے اپنا بیان کل ایوان میں دے چکے ہیںپیپلز پارٹی کے لوگ ڈرتے نہیں وہ اپنا کام کرتے ہیںنشہ پینے والے یا بنانے والے پکڑے جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے انہیں عدالت چھوڑ دیتی ہے۔

مشیر اطلا عا ت نے کہا کہ منشیا ت کی بڑ ھتی ہو ئی رفتا ر وزیر اعلیٰ سندھ نے کا بینہ کے اجلا س میں سخت نو ٹس لیا اور کہا ہے کہ کیا کراوئی کی ہے آئی جی نے کالی بھیڑوں پرافسران کے ملوث ہونے پر کمپلائنس رپورٹ مانگی ہے کاروائی کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات