یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی

جمعہ 8 نومبر 2019 23:35

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخل ہونے والے امیدواروں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی۔ جاری ہونے والی لسٹ کے مطابق اس سال ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے میرٹ91.5455 فیصدجبکہ بی ڈی ایس کیلئی93.5000 فیصد رہا۔ سب سے زیادہ میرٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا94.2045فیصد رہا جبکہ سب سے کم ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈی جی خان کا91.5455فیصد رہا۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ93.5000فیصد، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا93.0000فیصد،شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور 92.7045فیصد، نشتر میڈیکل کالج ملتان کا92.3636فیصد، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور92.2500فیصد، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور92.1591فیصد راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی92.0909فیصد،پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد92.0455فیصد،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور91.8409فیصد، گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ91.8182فیصد، ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال91.7045فیصد، سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا91.6818فیصد، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ91.6818 فیصد، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات91.5909فیصد اور شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ91.5909 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

بی ڈی ایس کیلئے ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ 94.0000فیصد، نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کا93.5909فیصد جبکہ ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ93.5000فیصدرہا۔میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے فارمولے کے تحت تیار کیا گیا جس کے تحت انٹر میڈیٹ کے نمبروں کا تناسب50فیصد جبکہ انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا تناسب50فیصد لیا جاتا ہے۔

اس سال74,502 طلبہ نے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ دیا۔ ان میں سے 14,217امیدواروں نے ایم بی بی ایس جبکہ 11,041نے بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں۔ پنجاب کے 17سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 3017نشستیں جبکہ3ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 175نشستیں ہیں۔ ان کے علاوہ سپیشل (معذور) بچوں کیلئے 20جبکہ جنوبی پنجاب کے 6پسماندہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے 66سیٹیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئی76 نشستیں مخصوص ہیں۔

سپیشل بچوں (Disabled) کے لیے مخصوص ایم بی بی ایس نشستوں کاآخری میرٹ 79.7045فیصد جبکہ بی ڈی ایس کیلئے 90.2500فیصد رہا ۔ پسماندہ اضلاع کی مخصوص نشستوں کیلئے میرٹ کی صورتحال یہ رہی:مظفر گڑھ ایم بی بی ایس92.8636فیصد،مظفر گڑھ بی ڈی ایس 93.2273فیصد، راجن پور(شہر) ایم بی بی ایس 91.9773 فیصد، راجن پور(شہر)بی ڈی ایس92.6364 فیصد،راجن پور (ٹرائبل) ایم بی بی ایس83.7045فیصد، ،راجن پور (ٹرائبل)بی ڈی ایس87.7995فیصد، لودھراں ایم بی بی ایس 93.0909 فیصد، لودھراںبی ڈی ایس 93.7955فیصد، بکھرایم بی بی ایس92.2045فیصد، بکھربی ڈی ایس92.7955فیصد، لیہ ایم بی بی ایس92.5682 فیصد، لیہ بی ڈی ایس92.8409 فیصد، ڈیرہ غازی خان(شہر)ایم بی بی ایس 93.0682فیصد، ڈیرہ غازی خان(شہر)بی ڈی ایس93.0682فیصد، ڈیرہ غازی خان(ٹرائبل)ایم بی بی ایس89.3636 فیصد اورڈیرہ غازی خان(ٹرائبل)بی ڈی ایس91.7045رہا۔

چولستان کی سیٹ کے لیے میرٹ89.0455فیصد رہا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے مخصوص سیٹوں کا میرٹ ایم بی بی ایس کے لیے 87.7955فیصد اوربی ڈی ایس کیلئی93.1477فیصد رہا۔ بین الصوبائی کوٹے پر پنجاب کے طلبہ کیلئے 14نشستوں پر میرٹ یوں رہا: خیبر میڈیکل کالج پشاور95.4773فیصد، آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد آزاد جموں کشمیر 94.8636فیصد، محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور آزاد جموں و کشمیر94.4773فیصد، پونچھ میڈیکل کالج راولا کوٹ آزاد جموں کشمیر94.3409فیصدجبکہ بولان میڈیکل کالج کوئٹہ 94.2955فیصد رہا۔

تمام فہرستیںیو ایچ ایس کے ویب سائیٹ www.uhs.edu.pkپر اپ لوڈ کردی گئی ہیں ۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کیلئے متعلقہ کالجوں میں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ15نومبر ہے جبکہ سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں کلاسز کا آغاز 18نومبر سے ہوگا۔ جمعہ کے روز وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں صوبائی داخلہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور پروفیسر عارف تجمل اور صدر پامی پنجاب پروفیسر جاوید اصغر نے شرکت کی۔ کمیٹی کے ارکان نے منتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی۔