Live Updates

حکومت نے پانچ سال مکمل کیے تو مولانا کی سیاسی دکان بند ہوجائے گی، ملک شاہ محمد

بدھ 20 نومبر 2019 13:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے مولانا فضل الرحمن کے بنوں جلسہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں جلسے میں مولانا کی تقریر سے انکی مایوسی صاف ظاہر ہوئی ہے پوری قوم نے دیکھ لیا کہ وہ کس طرح بڑی بول کے ساتھ اسلام آباد گئے تھے اور وہاں سے مایوسی اور شرمندگی لے کر آئے ہیں مولانا فضل الرحمن کو عمران خان فوبیا ہوگیا ہے اور انہیں خواب میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں زرداری، نواز شریف، اسفندیار، محمود خان،آفتاب احمد خان شیرپائو سمیت تمام اپوزیشن رہنمائوں کو وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جن کی وجہ سے مولانا فضل الرحمن نے ان کے خلاف فتوے کی فیکٹریاں بند کردی ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شکست خوردہ عناصر کے پاس عوام کو دکھانے کے لئے کچھ نہیں ہے وہ اپنی کارکردگی عوام کو دکھا نہیں سکتے اسلئے اپنی شکست کو بدلہ سڑکیں بند کرکے اور ملک کو نقصان پہنچاکے عوام سے لینا چاہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے اسلام کے نام پر ووٹ نہیں لئے اور اب حکومت میں آکر ریاست مدینہ کے طرز پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں جگہ جگہ لنگر خانے،پناہ گاہیں،دینی مدارس اصلاحات اور اسلامی اقدامات کیلئے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن ان سے خوفزدہ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے پانچ سال پورے کئے تو اسلام کے نام پر انکی سیاسی دکان بند ہوجائیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات