کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد

پیر 9 دسمبر 2019 19:00

سکھر۔9دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) ملک فلاحی جماعت کے بانی، ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر ملک محمد رضوان الحق کے دفتر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک تقریب منعقد ہوئی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تقریب میں خطاب کرتے ملک محمد رضوان الحق نے کہاکہ کشمیری عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیا جائے ،کشمیری مسلمان بھارت سے آزادی چاہتے ہیں اور 72سالوں سے پرامن جدو جہد کررہے ہیں کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑھتا ہوا ظلم آزادی کی نوید ہے ظلم جب حد سے بڑ جاتا ہے تو ہمیشہ وہ مٹ جاتا ہے ، مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انہتا ء کردی ہیں پانچ سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے کشمیرکی وادی میں قابض بھارتی فوج کا راج ہے معصوم بچوں ، خواتین کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے کشمیری مسلمان تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیرپاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا ، کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد کو ختم نہیں کیا جا سکتا ۔