لاہور: وکلا کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا، ہسپتال میں توڑ پھوڑ

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 11 دسمبر 2019 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) ڈاکٹروں اور وکلا کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی، مشتعل وکلا کی بڑی تعداد نے آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا، ہسپتال میں توڑپھوڑ کی. پولیس وکلا کو روکنے میںبے بس دکھائی دی۔ ہاتھوں میں ڈنڈے اور سوٹے تھامے وکلا کی بڑی تعداد گزشتہ روز بدھ کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی داخل ہو گئی، ایمرجنسی کا دروازہ توڑ دیا، پولیس، وکلا کو روکنے کو کوشش کرتی رہی جس کے سبب ان کی آپس میں تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم وکلا پولیس کو خاطر میں نہ لائے۔

اس دوران ڈاکٹر اور نرسز ایک مریضہ کا علاج چھوڑ کر چلے گئے، علاج رکنے کے سبب بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی، گلشن بی بی کو دل میں تکلیف کے سبب ہسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی 11-12-19/--59 #h# zلاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف ایک اور درخواست دائر ۷ نیب کو ڈاکٹر عمر سیف اور شہباز شریف کیخلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا جائے، درخواسگزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ #/h# Uلاہور( آن لائن ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی ٹی آئی بی) ڈاکٹر عمر سیف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے جس میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عمر سیف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبہ میں اربوں کرپشن کرنے میں ملوث ہیں۔درخواست کے متن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سافٹ وئیر میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور ناقص کیس مینجمنٹ سسٹم کے باعث وکلا اور سائیلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے درخواست میں تحریر کیا ہے کہ نیب میں ڈاکٹر عمر سیف کے خلاف 3 درخواستیں دے چکا ہوں، اب میری لاہور ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ نیب کو ڈاکٹر عمر سیف ژ*اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کیخلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا جائے۔